ETV Bharat / state

دھاراوی کے لوگوں کا پلازمہ عطیہ کرنے کا فیصلہ

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 8:24 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ممبئی شہر کے دھاروای علاقے میں پلازمہ عطیات کا ورکشاپ منعقد کیا جائے گا، جس میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کا پلازمہ لیا جائے گا، تاکہ کورونا متاثر مریضوں کے قوت مدافعت کو مضبوط کیا جاسکے۔

دھاراوی والوں کا کورونا مریضوں کیلئے پلازمہ عطیات کا فیصلہ

ممبئی شہر میں ایشیاء کی سب سے بڑی کچی آبادی والا علاقہ دھاراوی اب ممبئی شہریوں کیلئے راحت ثابت ہوگی کیونکہ جس دھاراوی کو کورونا کیلئے ذمہ دار ٹھہرایا جارہا تھا وہاں دن رات بی ایم سی نے طبی جانچ کرکے دھاراوی کو کورونا سے نجات دلانے میں مدد کی ہے۔ اب دھاراوی کے لوگ ممبئی شہر کے دیگر مریضوں کو کورونا سے بچانے کے لیے اپنا پلازمہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بی ایم سی نےدھاراوی کے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنا پلازمہ عطیہ کریں،جس کے بعد دھاراوی کے لوگ پلازمہ عطیات کیلئے رضا مند ہوگئے ہیں۔ اس سے کئی مریضوں کو راحت ملے گی جس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور کورونا کے سبب ان کی قوت مدافعت کمزور ہوچکی ہے۔ دھاراوی میں اب پلازمہ عطیات کا ورکشاپ بھی منعقد کیا جائے گا جس میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کا پلازمہ لیا جائیگا۔

دھاراوی میں 2ہزار 492کورونا متاثرین پائے گئے ہیں، جس میں سے 2ہزار 95 صحتیاب ہوکر ڈسچارج ہوچکے ہیں جبکہ 147 فغال مریض زیر علاج ہیں۔دھاراوی میں طبی کیمپ کے دوران پلازمہ کا عطیات جمع کیا جائے گا اور یہ پلازمہ کو اسپتال میں داخل ان مریضوں کو فراہم کیا جائے گا جن کی حالت نازک ہے تاکہ انہیں کورونا سے صحتیاب ہونے میں مدد ملے گی۔

ریاستی سرکار اور بی ایم سی نے کورونا متاثرین کو اپنے پلازمہ کے عطیات کی اپیل کی تھی جس کا مثبت نتجیہ اب سامنے آیاہے اور اسپتالوں میں پلازمہ کے عطیات بھی کئے جارہے ہیں ایسی صورتحال میں اب دھاراوی والوں نے بھی اپنا پلازمہ عطیہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ممبئی شہر کو کافی حد تک راحت ملے گی ۔ سرکار اور بی ایم سی کے اسپتالوں میں داخل تشویشناک حالت میں مبتلا مریضوں کو یہی پلازمہ عطیہ کیا جائیگا اور اس سے انہیں صحتیاب ہونے میں مدد بھی ملے گی۔ بی ایم سی جلد ہی دھاراوی میں پلازمہ کیلئے کیمپ کا انعقاد بھی کریگی اور پلازمہ جمع کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.