دھولیہ شہر کے قریب ورکھیڑی گاؤں سے گزرنے والے راستے پر ممبئی ۔آگرہ شاہراہ نمبر 3 پر تاپی ندی سے منسلک پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے لاکھوں لیٹر پانی ضائع ہوگیا جس پر لوگوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
شہر بھر میں پانی کی قلت ہے۔ ساتھ ہی وقفے وقفے سے پانی کی فراہمی نہیں ہونے سے پانی کے لیے ہاہا کار مچا ہوا ہے اور پانی کے لیے انہیں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس دوران بار بار پانی کی پائپ لائن پھٹنے یا پھر پائن لائن میں لیکیج کے سبب لاکھوں لیٹر پانی برباد ہو رہا ہے۔
پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے ممبئی ۔ آگرہ شاہراہ پر بڑے پیمانے پر پانی جمع ہو گیا ہے۔ کچھ لوگوں کے ذریعے پانی کی پائپ لائن پھوڑنے کی بات کہی جا رہی ہے۔
مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے پانی کی پائپ لائن کی حفاظت پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔