ETV Bharat / state

کورونا ویکسین: تیسرے مرحلے کا کلینیکل ٹرائل شروع - سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا

سسون جنرل ہسپتال کے ڈین ڈاکٹر مرلی دھر تامبے نے کہا 'ہم نے ممکنہ ویکسین (کوویشیلڈ) کے تیسرے مرحلے کا کلینیکل ٹرائل شروع کر دیا ہے۔

کورونا ویکسین: تیسرے مرحلے کا کلینیکل ٹرائل شروع

author img

By

Published : Sep 22, 2020, 11:26 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے پونے سسون جنرل ہسپتال میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے ذریعہ تیار کیا گیا کورونا ویکسین 'کوویشیلڈ' کے فیز 3 کا کلینیکل ٹرائل شروع ہو گیا ہے۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) کے ذریعہ تیار کردہ یہ ویکسین ٹرائل کے دوران 150 سے 200 انسانوں پر تجربہ کرے گی۔

سسون جنرل ہسپتال کے ڈین ڈاکٹر مرلی دھر تامبے نے کہا 'ہم نے ممکنہ ویکسین (کوویشیلڈ) کے تیسرے فیز 3 کا ٹرائل شروع کر دیا ہے۔ ہم 150 سے 200 رضاکاروں کو ویکسن لگائیں گے۔ '

دوسرے مرحلے کے تحت اس ویکسین کا تجربہ بھارتی ودیاپیٹھ میڈیکل کالج اور کے ای ایم ہسپتال میں کیا گیا تھا۔

اہم بات یہ ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ اس ویکسین کو ایس آئی آئی اور برطانوی سویڈش کمپنی سٹرازینیکا نے مشترکہ طور پر تیار کر ہی ہے۔ اس ماہ کے شروع میں ایس آئی آئی نے ملک بھر میں ویکسین کی جانچ بند کردی تھی۔

بھارت کے ڈرگس کنٹرولر (ڈی سی جی آئی) نے 11 ستمبر کو ایس آئی آئی کی ہدایت تک ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کا دوسرا اور تیسرا مرحلہ ملتوی کردیا تھا۔ اسٹرا زینیکا کمپنی کی جانب سے یہ اقدام نامعلوم وجوہات کی بناء پر ایک رضاکار کے بیمار ہونے کے بعد ٹرائل ملتوی کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کووڈ-19 ویکسین 2021 کے اوائل تک بھارتی مارکٹ میں دستیاب رہے گی

حالانکہ ڈی سی جی آئی نے ایس آئی آئی کو 15 ستمبر کو ویکسین کا کلینیکل ٹرائل دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.