ETV Bharat / state

' عید میلاد النبیؐ کے جلوس کی اجازت مسلمانوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ' - رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلوس کی اجازت اور گائیڈ لائن جاری کرنے پر رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

' عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلوس کی اجازت مسلمانوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ'

author img

By

Published : Oct 24, 2020, 9:41 PM IST

مہاراشٹر کے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ سرکار نے اس بات کو تسلیم کیا کہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت سے وابستہ ہیں۔ اس لئے حکومت نے گائیڈ لائن جاری کر کے جلوس نکالنے کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم تنظیموں سمیت تمام عمائدین شہر علماء کرام اور خلافت کمیٹی و دیگر اراکین کی مشترکہ کوششوں کا یہ نتیجہ ہے کہ آج مسلمانوں کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم نکالنے کی اجازت دی گئی ہے.

رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی

مسلمانوں کا بھی یہ فرض ہے کہ وہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلوس میں جسمانی فاصلہ,ماسک پہننے کے ساتھ کورونا وائرس کے لئے وضع کردہ اصولوں کی پابندی کریں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں اصول و ضوابط کی پابندی کے ساتھ جلوس عید میلاد النبی کا مثالی انداز میں منایا جائے.

ابوعاصم اعظمی نے بتایا کہ کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے بھی امسال عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں خصوصی دعا کی جائے اللہ پاک اپنے حبیب پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقہ دنیا سے اس وبا کو دور فرمائے۔

ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے مسلمانوں نے جلوس کے سلسلے میں جو کوششیں کی تھیں اس کا نتیجہ ہے کہ سرکار نے گائڈ لائن جاری کی ہے اور اب مسلمانوں کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولاد ت باسعات منانے کی اجازت دی گئی ہے. اس لئے ہمیں بھی اصول و ضوابط کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔

دریں اثناء ابوعاصم اعظمی نے جلوس محمد ی صلی اللہ علیہ وسلم کی اجازت کے سلسلے میں این سی پی سر براہ شرد پوار سے بھی ملاقات کی تھی اور گائڈ لائن جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا ان کے ہمراہ اس وقت رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈر رئیس شیخ بھی شریک تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.