ETV Bharat / state

مہاراشٹر: مساجد کھُلنے سے خوشی کی لہر - minara masjid

مہاراشٹر حکومت کی جانب سے آج سے تمام مذہبی مقامات کو کھولنے کے فرمان کے بعد لوگوں میں خوشی کی لہر ہے۔

مساجد کھُلنے سے خوشی کی لہر
مساجد کھُلنے سے خوشی کی لہر
author img

By

Published : Nov 16, 2020, 7:15 PM IST

مہاراشٹر حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے فرمان کے بعد تقریباً آٹھ مہینوں کے بعد مساجد کے ساتھ ساتھ دوسری عبادت گاہیں بھی کھل گئی ہیں اور مصلیان میں مسرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مساجد کھُلنے سے خوشی کی لہر

ممبئی کے مصلیان خوش ہیں اور خدا کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت کا بھی شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

اس بابت سابق رکن اسمبلی بشیر موسی پٹیل نے کہا کہ 'ہم نے کئی مرتبہ حکومت سے اپیل کی تھی کہ عبادت گاہیں کھولنے کی اجازت دی جائے لیکن کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کی وجہ سے حکومت نے مساجد و دیگر مذہبی مقامامت کھولنے کی اجازت نہیں دی تھی بہرحال دیر سے ہی صحیح حکومت نے ان کی اپیل کو قبول کیا اور مساجد میں مصلیان کے داخلے کی اجازت مل گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس مساجد میں داخل ہونے کے وقت حکومت کی جانب سے جاری کردہ کورونا گائیڈ لائنز پر عمل کیا جا رہا ہے۔

ممبئی کی مشہور مینارہ مسجد کا جب سے وجود عمل میں آیا اس کے بعد سے اس مسجد میں کبھی بھی تالے نہیں لگے لیکن گزشتہ آٹھ مہینوں میں یہاں پولیس کا پہرہ تھا اور آج جب یہ مسجد نمازیوں کے لیے کھولی گئی تو یہاں کورونا احتیاتی تدابیر کا پورا پورا خیال رکھتے ہوئے مسجد میں نمازیوں کا داخل ہونے دیا گیا۔

مینارہ مسجد کے خادم احمد باوا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'وضو خانے تو جاری ہیں تاہم وضو کے لیے حوض کے استعمال پر فی الحال پابندی لگا دی ہے اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں سے وضو کر کے آئیں تاکہ وضو خانے میں بھیڑ اکٹھا نہ ہو جبکہ اس دوران مسجد میں داخلے کے لیے ماسک لگانا بھی لازمی قرار دیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے سبب گزشتہ آٹھ مہینوں سے مساجد اور دیگر عبادت گاہیں بند تھیں۔ عوام نے ہر ممکن کوشش کی لیکن حکومت نے کورونا کے خاتمے کے لیے یہ قدم اٹھایا تھا جس کے بعد آج لوگوں نے راحت کی سانس لی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.