ETV Bharat / state

ممبئی: لاک ڈاؤن کی مخالفت میں عوام سڑکوں پر - maharashtra lockdown

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے سبب حکومت نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا جس کے بعد عوام سڑکوں پر آگئی۔

protest against lockdown
protest against lockdown
author img

By

Published : Apr 6, 2021, 10:03 PM IST

ممبئی کے نل بازار علاقے میں مسلم کاروباریوں نے لاک ڈاؤن کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاج کیا اور ہاتھوں میں 'نو لاک ڈاؤن' کے بینر لے کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

ممبئی میں کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے سبب حکومت نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا

دارالحکومت میں مکمل لاک ڈاؤن کے دوران صرف ایمرجنسی و ضروری خدمات جاری رکھنے کے اعلان کے بعد مہاراشٹر سماجوادی پارٹی صدر و ر کن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے سخت الفاظ میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریبوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ ان پریشانیوں کو ذہن میں رکھ کر لاک ڈاؤن جیسے فیصلے پر غور کرے۔

ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ حکومت کو پہلے ایسے مزدوروں، رکشہ و ٹیکسی ڈرائیورز اور دیگر خوانچہ فروشوں کو مالی امداد فراہم کرنی چاہیے جن کا لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب کچھ ختم ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ممبئی میں لاک ڈاؤن کے باوجود حکومت نے کوئی پیکیج یا مالی تعاون مزدوروں یا روزانہ کمانے والوں کو فراہم نہیں کیا ہے۔ پہلے حکومت ان کے اکاؤنٹ میں ماہانہ امداد فراہم کرے اس کے بعد لاک ڈاؤن جیسا قدم اٹھائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.