ETV Bharat / state

ممبرا میں امریکہ کے خلاف احتجاجی ریلی

author img

By

Published : Jan 12, 2020, 11:44 PM IST

احتجاج کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی عباس وفا نے بتایا کہ عراق میں جب بھارتی نرسوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا تب جنرل قاسم سلیمانی نے ان کی رہائی میں بڑی جدو جہد کی تھی۔

people protest against america in mumbra mumbai
ممبرا میں امریکہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل مسلم اکثریتی شہر ممبرا میں شیعہ اثناء عشری جماعت کی جانب سے امریکہ کے خلاف ایک مذمتی ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین کے علاوہ سبھی فرقہ و مسلک کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے گذشتہ دنوں عراق کے شہر بغداد میں امریکہ کے ایک مزائل حملے میں ایران کے سب سے طاقتور جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کیا تھا جس کو لیکر ایران و امریکہ کے علاوہ دنیا بھر میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا علی اصغر حیدری نے بتایا کہ آج کی یہ ریلی 3 جنوری کو ایران کے القدس بریگیڈ کے قائد جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں نکالی گئی۔

ممبرا میں امریکہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

مولانا نے کہا جنر قاسم سلیمانی دراصل آیت اللہ خمینی کے اتحاد بین المسلمین نعرے کے حقیقی دعویدار اور نافذ کرنے والے تھے ساتھ جنر ل قاسم سلیمانی پوری دنیا میں ظلم و بربریت کے خاتمہ کے لئے کوشاں تھے اس لئے امریکہ نے اس امن پسند آواز کو خاموش کردیا تاکہ خطہ میں عدم استحکام جاری رہے۔

مولانا نے بتایا کہ امریکہ جب تک خلیج سے باہر نہیں ہوجاتا تب تک عالم اسلام میں امن قائم نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا امریکہ دنیا بھر میں اپنے ایجنٹوں کا استعمال کر کے عدم استحکام پھیلا رہا ہیں۔

احتجاج کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی عباس وفا نے بتایا کہ عراق میں جب بھارتی نرسوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا تب جنرل قاسم سلیمانی نے ان کی رہائی میں بڑی جدو جہد کی تھی۔

انہوں نے کہا برصغیر میں جب بھی کسی نے بھارتی مفادات کو زک پہنچانے کی کوشش کی تو جنرل قاسم اور ایران نے بھارت کا دفاع کیا۔

انہوں نے بتایا کہا کہ یہ احتجاجی ریلی نہ صرف جنرل قاسم کی یاد میں نکالی گئی ہے بلکہ امن اور سلامتی کی یاد میں اور امریکہ کی غنڈہ گردی کی مذمت میں نکالی گئی ہے۔

Intro:ممبرا میں امریکہ کے خلاف احتجاج Body:ممبرا میں امریکہ کے خلاف احتجاج

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی متصل مسلم اکثریتی شہر ممبرا میں شعہ اثناءعشری جماعت کی جانب سے امریکہ کے خلاف ایک مذمتی ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین کے علاوہ سبھی فرقہ و مسالک کے لوگوں نے بھی شرکت کر امریکی حملہ کو دہشت گردی اور بزدلی قرار دیتے ہوئے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے لئے دعائیں کیں ۔
         گذشتہ دنوں میں عراق کے شہر بغداد میں امریکہ کے ایک مزائیلی حملہ میں ایرانی کے سب سے طاقتور جنرل مانے جانے والے قاسم سلیمانی کا قتل کردیا تھا جس کو لیکر ایران و امریکہ کے علاوہ دنیا بھر میں کشیدگی پھیل گئی ہے اور لوگوں میں سخت غصہ و ناراضگی پھیل گئی ہے. اس حملہ کو لیکر ممبرا میں شیعہ اثناءعشری جماعت کی جانب سے ممبرا کے سہاناکمپلیکس سے پولیس اسٹیشن تک ایک احتجاجی و مذمتی ریلی نکالی گئی جس میں علمائے کرام و قائدین کے علاوہ کثیر تعدادمیں مر د و خواتین شامل ہوئی تھیں اس ریلی میں شیعہ عوام کے علاوہ شہر کے دیگر فرقہ ومسالک کے لو گ بھی شامل ہوئے تھے ۔ جہاں مولانا علی اصغر حیدری نے بتایا کہ آج کی یہ ریلی 3 جنوری کو ایران کے القدس بریگیڈ کے قائد شہید جنرل قاسم سلیمانی کو امریکہ نے اپنے دہشت گردانہ حملہ میں شہید کردیا تھا انھیں کی یاد میں ہم نے یہ ریلی نکالی ہے مولانا نے کہا جنر قاسم سلیمانی در اصل آیت اللہ خمینی کے اتحاد بین المسلمین نعرے کے حقیقی دعویدار اور نافذ کرنے والے تھے ساتھ جنر ل قاسم سلیمانی پوری دنیا میںظلم و بربریت کے خاتمہ کے لئے کوشاں تھے اس لئے امریکہ چاہتا تھا کہ امن پسند اس آواز کو خاموش کردیا جائے تاکہ خطہ میں اسکی دہشت گردی مزید عام ہوسکے ۔ مولانا نے بتایا کہ امریکہ جب تک خلیج سے باہر نہیں ہوجاتا عالم اسلام کو برباد و تباہ کرتا رہے گا اور اصل دہشت گرد امریکہ ہی ہے جو دنیا بھر میں اپنے ایجنٹوں اور دہشت گردی کے سبب دنیا کو پریشان کر رکھا ہے ۔اس احتجاج میں علی عباس وفا نے بتایا کہ عراق میں جب بھارتی نرسوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا تب جنرل قاسم سلیمانی نے ان کی رہائی میں بڑی جدو جہد کی تھی اسکے علاوہ بھی بھارتی خطہ میں جب کبھی کسی بھارتی یا بھارت پر کوئی بات آئی تو جنرل قاسم اور ایران ہمیشہ ہی پیش پیش رہے ہیں اسی لئے انکی موت پر پوری دنیا اور ہمارا ملک بھارت بھی سوگوار ہے علی عباس وفا نے بتایا کہا آج ممبرا کی یہ احتجاجی ریلی نہ صرف جنرل قاسم کی یا دمیں نکالی گئی ہے بلکہ امن اور سلامتی کی یاد میں اور امریکہ اور دہشت گردی کی مذمت میں نکالی گئی ہے ۔

بائٹ : مولانا علی اصغر حیدری ۔ شیعہ عالم دین و معروف مقرر
بائٹ :علی عباس وفا

ممبئی سے دانش اعظمی کی رپورٹ Conclusion:ممبرا میں امریکہ کے خلاف احتجاج
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.