ETV Bharat / state

Protection from Stray Dog: آوارہ کتوں سے حفاظت کے لیے عوام کا میونسپل کارپوریشن سے مطالبہ - اورنگ آباد میں عوام آوارہ کتوں سے پریشان

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن حدود میں آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، آوارہ کتے معصوم بچوں اور موٹر سواروں کو دیکھ کر بھونک رہے ہیں اور پیچھا کر رہے ہیں۔ Demand From Municipal Corporation For Protection From Stray Dogs

آوارہ کتوں سے حفاظت کیلئےعوام کامیونسپل کارپوریشن سے مطالبہ

author img

By

Published : Jan 21, 2023, 1:50 PM IST

آوارہ کتوں سے حفاظت کیلئےعوام کامیونسپل کارپوریشن سے مطالبہ

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن حدود میں آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، آوارہ کتے معصوم بچوں اور موٹر سواروں کو دیکھ کر بھونک رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں مجلس اتحاد المسلمین یوتھ ونگ کے صدر محمد اسرار کی قیادت میں کارپوریشن کے رو برو احتجاج کیا گیا تھا اور کتیا کے بچوں کو کارپوریشن میں چھوڑا گیا۔ میونسپل انتظامیہ نے مجلس اتحاد المسلمین یوتھ ونگ کے وفد کو میٹنگ کے لیے طلب کیا، اس سلسلہ میں منعقدہ میٹنگ کی صدارت ڈپٹی کمشنر راہل سوریہ ونشی نے کی جب کہ محکمہ حیوانات کے چیف ڈاکٹر شاہد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مجلس اتحاد المسلمین کے وفد کی جانب سے کارپوریشن انتظامیہ کو مفید آراء بھی پیش کی گئیں۔

ان آراء میں آوارہ کتوں کی نس بندی کے سلسلے میں ان کے لیے ایک ڈاگ شیلٹر بھی تیار کیا جائے اور انہیں سڑکوں پر نہ چھوڑا جائے اور تمام کتوں کو میونسپل کارپوریشن کے تحت ڈاگ شیلٹر میں رکھا جائے۔ اس میٹنگ میں ایم آئی ایم یوتھ کے صدر محمد اسرار نے عوام کی تکالیف کی صورت حال سے واقف کروایا اور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس مسئلے حل کیا جائے۔ میٹنگ میں ایم آئی ایم کی جانب سے آوارہ کتوں کے حوالے سے اہم تجاویز کے ساتھ مختلف مطالبات کیے گئے ایم آئی ایم کے عہدیداروں کی جانب سے کہا گیا کہ اگر تمام مطالبات کو فوری طور پر پورا نہیں کیا گیا تو عوام کئی مقامات پر بڑے پیمانے پر احتجاج کرے گی۔ اس موقع پر میونسپل افسران، تنظیم کے عہدیداران، ایجنسیوں اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔

مزید پڑھیں:Fight between Cobra and dog: کتا اور کوبرا کے درمیان لڑائی میں دونوں کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.