اورنگ آباد: پٹیل دیشمکھ دیش پانڈے برادری کی جانب سے ایک تقریب اورنگ آباد کے سلوڑ تحصیل میں رکھی گئی جس میں مہاراشٹر کے وزیر زراعت عبدالستار، راجیہ سبھا کی رکن فوزیہ تحسین خان اور متعدد معروف شخصیات موجود تھیں۔ اس پروگرام میں نیٹ، دسویں، بارہویں و دیگر امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو اعزازات سے نوازا گیا ساتھ ہی مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کا بھی اعتراف کرتے ہوئے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں بھی اعزازا سے نوازا گیا
سلوڑ شہر کے جے جی سٹی لانس ہال میں منعقد اس پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا۔ یہ پروگرام دو حصوں پر مشتمل تھا اس تقریب کے پہلے اجلاس میں طلبا و سرپرست کے لئے تعلیمی رہنمائی کی گئی جس میں ریٹیڈ ضلع پریشد کے ڈپٹی سی ای او مقیم خان نے کہا کہ یہ دور ایک مقام سے دوسرے مقام پر شفٹ ہونے کے مواقع کا دور ہے ساتھ ہی کہا گیا کہ تعلیم کے میدان میں ضرورت مند طلباء و طالبات کی مالی مدد کی جائے بچوں کی تعلیم تربیت و ترقی کے لیے پنجم جماعت سے ہی مقابلہ جاتی امتحانات میں شریک ہونے کی یہی سے ذہن سازی اور اس کی تیاری کی جانا چاہیے۔ PDD Education Conference Held In Sillod Aurangabad
یہ بھی پڑھیں : Library Started in Aurangabad اورنگ آباد کی خواتین نے شروع کی محلے کے بچوں کے لیے لائبریری