چند روز قبل راؤ صاحب دانوے نے کسانوں کے احتجاج سے متعلق ایک بیان دیا تھا، جس میں انہوں احتجاج کے پیچھے پاکستان اور چائنا کا ہاتھ بتایا تھا۔ جس سے لے کر کسانوں میں غصّہ دیکھا جا رہا ہے۔
مرکزی وزیر راؤ صاحب دانوے نے چند روز قبل کہا تھا کہ دہلی میں جو کسان احتجاج کر رہے ہیں۔ اُس کے پیچھے پاکستان اور چائنا کا ہاتھ ہے۔ جس کے بعد کسانوں میں ایک طرح سے غصّہ دکھائی دے رہا ہے۔
پرہار جن شکتی پارٹی کے کارکنان نے اورنگ آباد شہر کے شیواجی نگر علاقے میں پانی کی ٹینکی پر چڑھ کر راؤ صاحب دانوے کے خلاف احتجاج کیا۔
احتجاج کرنے والوں کا مطالبہ ہے کہ راؤ صاحب دانوے کسانوں سے معافی مانگیں۔ اگر دانوے معافی نہیں مانگتے ہیں تو مظاہرین نے ٹینکی سے کودنے کی بھی دھمکی دی ہے۔ شیواجی نگر علاقہ میں پرہار جنشکتی پارٹی کے 20 سے 25 کارکنان پانی کی ٹاکی پر چڑھ کر احتجاج کر رہے ہیں مظاہرین نے مرکزی وزیر راؤ صاحب دانوے کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔