ETV Bharat / state

ممبئی کی مساجد میں آکسیجن بینک کی تعداد میں اضافہ

ممبئی سمیت پورے بھارت میں کورونا مریض آکسیجن کی کمی کے سبب موت کا شکار ہو رہے ہیں۔

oxygen-banks-increase-in-mumbai-mosques
ممبئی کی مساجد میں آکسیجن بینک کی تعداد میں اضافہ
author img

By

Published : May 2, 2021, 8:24 AM IST

ملک بھر میں کورونا کے سبب روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ ہلاک ہورہے ہیں. اسی بات کو محسوس کرتے ہوئے ممبئی میں ریڈ کراس نام کی غیر سرکاری تنظیم نے ممبئی کی مساجد میں آکسیجن سلینڈر کا انتظام کیا ہے تاکہ ممبئی میں مقامی سطح پر اگر کسی کو آکسیجن درکار ہو تو وہ مفت آکسیجن حاصل کرسکتے ہیں۔

ممبئی کی مساجد میں آکسیجن بینک کی تعداد میں اضافہ

ممبئی کی متعد مساجد نے اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ جامع مسجدِ ممبئی۔ کھوکا بازار مسجد۔ اندھیری نور مسجدِ ان مساجد میں آکسیجن سلینڈر 24 گھنٹے دستیاب ہیں۔ ضرورت مند افراد اپنے ضروری دستاویزوں کے ساتھ یہاں سے کبھی آکسیجن سیلنڈر لے سکتے ہیں۔

ڈاکٹر عظیم الدین کہتے ہیں کہ مسجد میں محض ایک طبقے کے لیے یہ محدود نہیں ہے بلکہ یہ ہر اُس شخص کے لیے ہے جو بیمار اور ضرورتمند ہے, چاہے اُس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو ۔

لاک ڈاؤن میں مساجد سمیت دوسری عبادت گاہوں میں تالا لگ گیا ہے۔ بھارت کے متعدد شہروں میں مساجد کو کورنٹین سینٹر میں تبدیل کر دیا گیا۔ تاکہ لوگ یہاں سے فیض یاب اور صحت یاب ہوکر اپنے گھر واپس لوٹیں۔

ممبئی میں مساجد کی اس پہل کے بعد ان کی یہ کوشش ہے کہ ممبئی کی ہر مساجد میں بنیادی ضرورتوں کے ساتھ ساتھ آکسیجن بینک رہے تاکہ ضرورت مند افراد کو ہسپتال کے چکر نہ کاٹنے پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.