ETV Bharat / state

ماں بننے سے پہلے بچے کو آن لائن فروخت کرنے کی کوشش - ملزمہ کے بہنوائی نے فیس بک پر ایک پوسٹ کیا

مہاراشٹر کے معروف شہر اورنگ آباد میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ پیش آیا ہے، ماں بننے سے پہلے اپنے بچے کو آن لائن فروخت کرنے کا منصوبہ بنانے والی ایک خاتون اور اس کے بہنوئی کو سائبر کرائم نے گرفتار کیا ہے۔

ماں بننے سے پہلے بچے کو آن لائن فروخت کرنے کی کوشش

author img

By

Published : Apr 22, 2020, 3:22 PM IST

ایک خاتون پر الزام ہیکہ اس نے اپنے ہونے والے بچے کو آن لائن فروخت کرنے کی کوشش کی اس معاملے میں ملزمہ کا بہنوائی بھی شامل بتایا جاتا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہیکہ ملزمہ کے بہنوائی نے فیس بک پر ایک پوسٹ کیا جس میں یہ بتایا گیا کہ اس کی سالی سات مہینے کی حاملہ ہے لیکن اس کے شوہر نے اسے چھوڑ دیا ہے اب وہ دوسرا بیاہ کرنا چاہتی ہے اس لیے وہ اپنے ہونے والے بچے کو فروخت کرناچاہتی ہے ۔

اپنے پیغام میں ملزم نے رقم کی مانگ بھی کی ۔پولیس کا کہنا ہیکہ سالی اور بہنوئی نے باضابطہ سوشل میڈیا پر پیوپلس اڈپشن گروپ تلاش کرکے اولاد کے خواہشمند افراد کے نمبرات حاصل کیےاور ان سے رابطہ کرکے ان لوگوں سے باضابطہ بچے کے بدلے لین دین کی بات چیت کی، یہ معاملہ شاید کبھی منظر عام پر نہیں آتا اگر اورنگ آباد کی سائبر کرائم پولیس فیس بک میسیج پر نوٹس نہیں لیتی۔

ماں بننے سے پہلے بچے کو آن لائن فروخت کرنے کی کوشش

سائبر کرائم پولیس انسپکٹر گیتا باگوڑے اور ان کی ٹیم نے فیس بک میسیج کی تہہ میں جانے کے لیے ملزم شیوشنکر تاندلے کا پتہ لگایا اور اورنگ آباد کے مضافاتی علاقے میں چھاپہ مار کر ملزمین کو گرفتار کیا۔

اس معاملے میں بہبود خواتین و اطفال افسر ہرشا دیشمکھ کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے مزید جانچ جاری ہے ۔ ایک لحاظ سے اورنگ آباد میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا معاملہ کہا جاسکتا ہے جس میں بچے کی پیدائش سے قبل ہی ماں نے اس کی آن لائن فروخت کامنصوبہ بنایا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.