ETV Bharat / state

ATS Arrested PFI Worker From Nashik ناسک سے مزید ایک پی ایف آئی کارکن گرفتار - ناسک اردو نیوز

اے ٹی ایس کا آپریشن پی ایف آئی کے تحت ناسک سے مزید ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ATS Arrested PFI Worker From Nashik

ناسک سے مزید ایک پی ایف آئی کارکن گرفتار

author img

By

Published : Oct 22, 2022, 10:37 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ اے ٹی ایس نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے مزید ایک کارکن عنیز پٹیل 21 سالہ نوجوان کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ یہ گرفتاری ناسک میں پی ایف آئی کے کارکنان کے گرفتاری کے بعد عمل میں لائی گئی ہے ۔عنیز پٹیل جلگاؤں کا ساکن ہے اور پی ایف آئی کے سابق کیس میں مطلوب تھا۔ اس سے قبل اے ٹی ایس نے مالیگاؤں، ناسک، بیڑ، اورنگ آباد سے پی ایف آئی کارکنان کی گرفتاری عمل میں لائی تھی اس گرفتاری کے بعد ناسک میں سنسنی پھیل گئی۔ one more PFI worker arrested from Nashik

پی ایف آئی کے خلاف اے ٹی ایس نے آپریشن میں شدت پیدا کر دی ہے پنول میں اے ٹی ایس نے چار پی ایف آئی کارکنان کو گزشتہ روز قبل گرفتار کیا تھا لیکن عدالت میں اے ٹی ایس کو منہ کی کھانی پڑی تھی ان پر الزام تھا کہ وہ پی ایف آئی پر پابندی عائد ہونے کے بعد بھی خفیہ میٹنگ کر رہے تھے اور پی ایف آئی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے حکمت عملی تیار کر رہے تھے لیکن عدالت میں اے ٹی ایس نے کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی۔ ممبئی کے ناسک میں جس پی ایف آئی کارکن کو گرفتار کیا گیا ہے اس سے بھی باز پرس کا عمل جاری ہے عدالت نے اس کارکن کو ریمانڈ پر رکھنے کا حکم صادر کیا ہے جبکہ پی ایف آئی کے پانچ کارکنان کو اے ٹی ایس نے اس سے قبل گرفتار کیا تھا ان پانچوں کو مالیگاؤں,بیڑ,نانڈیڑ اور ناسک سے گرفتار کیا گیا تھا۔ one more PFI worker arrested from Nashik

پی ایف آئی کارکنان کے وہاٹس اپ گروپ کی جانچ جاری

پاپولرفرنٹ آف انڈیا پی ایف آئی جن کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے وہ بیرون ممالک میں ہینڈلر کے رابطے میں تھے ان کے وہائٹس اپ گروپ کی جانچ بھی جاری ہے۔ اے ٹی ایس ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پی ایف آئی کے کارکنان بیرون ممالک میں رابطے میں تھے اور کئی غیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث تھے پی ایف آئی پر ملک میں بدامنی تشدد برپا کرنے اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے پی ایف آئی کے جن کارکنان کو گرفتار کیا ہے ان کے وہائٹس اپ گروپ کا معائنہ اور اس کے مشمولات کی جانچ کیلئے اے ٹی ایس نے عنیز اور دیگر ملزمین کا ریمانڈ طلب کیا تھا جس کو عدالت نے منظور کر لیا ہے۔ عنیز کو 14 دنوں کے ریمانڈ پر رکھنے کا حکم صادر کیا گیا ہے۔ ATS Arrested PFI Worker From Nashik

اے ٹی ایس نے دعوی کیا ہے کہ پی ایف آئی کے وہاٹس اپ گروپ کے ایڈمن پاکستان، امارات، افغانستان و خلیجی ممالک کے تھے اور ان کے رابطے میں بھارتی پی ایف آئی کارکنان تھے ان بیرون ممالک کے ہینڈلر کی تفصیلات اور وہاٹس اپ پر ہونے والی گفت و شنید کی تفصیلات معلوم کر نے کیلئے اے ٹی ایس نے عدالت میں ملزمین کی ریمانڈ کی درخواست دی تھی وہاٹس اپ سمیت دیگر الیکٹرانک گیزٹ کی بھی جانچ جاری ہے۔ اے ٹی ایس نے مہاراشٹر بھر میں درجنوں پی ایف آئی کارکنان کو زیر حراست بھی رکھا ہے جن سے باز پرس کا عمل جاری ہے ۔

اے ٹی ایس کو پنول, تھانہ,جلگاؤں میں پی ایف آئی ورکرس کو گرفتاری کے بعد عدالت میں سر زنش کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا کئی ایسے پی ایف آئی ورکرس کو اے ٹی ایس نے گرفتار کر نے کے بعد ان کے خلاف ثبوت پیش کر نے میں ناکامی کا بھی سامنا کرنا پڑا یہی وجہ ہے کہ اے ٹی ایس نے کئی ایسے پی ایف آئی کارکنان کو اب بھی زیر حراست رکھا ہے اور کئی کارکنان کے خلاف ثبوت جمع کر نے کی کوشش کر رہی ہے۔ ATS Arrested PFI Worker From Nashik

اے ٹی ایس مہاراشٹر بھر میں آپریشن پی ایف آئی شروع کر رکھا ہے اور مزید گرفتاری بھی متوقع ہیں۔ اے ٹی ایس پی ایف آئی کے وہاٹس اپ گروپ سے کئی اہم تفصیلات حاصل کرنے کے ساتھ پی ایف آئی کے مشمولات کی بھی جانچ کر رہی ہے جس سے مزید سراغ ملنے کی امید ہے۔اس کی تصدیق اے ٹی ایس کے ذرائع نے کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Advocate khizer Patel on PFI Members پی ایف آئی کارکنان کی رہائی کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے:ایڈوکیٹ خضر پاٹل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.