ETV Bharat / state

Aurangabad Pilgrims Reaction حاجیوں نے اورنگ آباد واپسی کے بعد ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا

author img

By

Published : Jul 20, 2023, 3:50 PM IST

Updated : Jul 20, 2023, 4:15 PM IST

اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ سے حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے مقدس سفر حج پر روانہ ہونے والے حجاج کرام کی پہلی پرواز مدینہ منورہ سے راست اورنگ آباد کے چکل تھانہ ایئر پورٹ پہنچی حجاج کرام کا اورنگ آباد خدمات حجاج کمیٹی کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا اس موقع پر حجاج کرام نے سفر حج پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے بتایا کہ خدمات حجاج کمیٹی کی جانب سے تربیتی نشستوں سے بہت فائدہ ہوا۔ کچھ حجاج کرام نے اپنی آپ بیتی بھی بتائی جب کہ عمومی طور پر بہتر حج رہا آسانی وسہولت سے حج کیا۔ عالم انسانیت اور ملک عزیز میں امن و امان کے قیام کے لیے دعائیں کیں۔

واپسی پر اورنگ آباد کے حاجیوں نے ملا جلا ردعمل ظاہر کیا

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد و دیگر اضلاع کے حاجیوں کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ سے اورنگ آباد چکل تھانہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچا۔ اسپائس جیٹ سے آنے والے قافلے میں 174 مرد و خواتین حجاج شامل تھے۔ حاجیوں کے امیگریشن و دیگر ضروری کارروائی کے لیے طیرانگاہ پر کسٹم محکمہ کے افسران، ایئر پورٹ اتھاریٹی کے افسران اور امیگریشن کا عملہ موجود تھا۔ طیرانگاہ پر سی ایف ایس کے جوان بھی تعینات تھے۔ محکمۂ صحت کی جانب سے یہاں میڈیکل اسٹاف کو بھی رکھا گیا۔ پولیس کا بھی بندوبست دیکھا گیا۔ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے طیرانگاہ کے باہر کیمپس میں پانی کے ٹینکر کا انتظام کیا گیا تھا۔ خدمات حجاج کمیٹی اورنگ آباد کے صدر و جامعہ اسلامیہ کاشف العلوم کے صدر مدرس مولانا نسیم الدین مفتاحی اور ان کی پوری ٹیم نے طیرانگاہ پر حجاج کرام کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

امبارکیشن پوائنٹ کے انچارج و کمیٹی کے کارگذار صدر مرزا رفعت بیگ، نائب صدر سید ارشد انجینئر و دیگر خدمتگاروں نے بیلٹ سے حاجیوں کا سامان اُتارنے، ٹرالیوں پر سامان رکھ کر باہر لانے اور وہیل چیئر کے حاجیوں کو باہر ان کے رشتہ داروں تک پہنچانے میں مدد کی۔ طیران گاہ کے بیرونی کیمپس میں حجاج کا استقبال کرنے اور انہیں اپنے گھروں تک لے جانے کے لیے افراد خاندان، عزیز و اقارب کثیر تعداد میں طیرانگاہ پر موجود تھے۔ حاجیوں کی سہولت کے لیے خدمات حجاج کمیٹی کے سبھی ذمہ داران انتظامیہ کے ساتھ اپنی مفت خدمت انجام دے رہے ہیں۔

اس موقع پر حجاج کرام نے سفر حج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ خدمات حجاج کمیٹی کی جانب سے تربیتی نشستوں میں مناسک حج کی تربیت سے بہت فائدہ ہوا۔ کچھ حجاج کرام نے مزدلفہ میں پانی کی کمی کی شکایت کی۔ بعض نے عمارتوں میں بنیادی سہولیات کے فقدان کا ذکر کیا۔ جب کہ عمومی طور پر حجاج نے کہا کہ حج بہتر رہا۔ انہوں نے آسانی وسہولت سے حج کیا۔ عالم انسانیت اور ملک عزیز میں امن و امان کے قیام کے لیے دعائیں کیں۔

Last Updated : Jul 20, 2023, 4:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.