ETV Bharat / state

Conducting Mushaira یوم جمہوریہ کے موقع پر ’جشنِ ہندوستان‘ مشاعرہ کا انعقاد - گیٹ وے آف انڈیا کے احاطہ میں مشاعرہ کا اہتمام

سنہ 2013 سے ہرسال ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا کے احاطہ میں مشاعرہ کا انعقاد کیا جاتا ہے، تاہم عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب یہ روایت گزشتہ تین سالوں میں پوری نہیں ہوئی، رواں برس جبکہ وبا کا زور خاتمہ کے دہانے پر ہے، امید کی جارہی ہے مذکورہ مقام پر مشاعرہ کا انعقاد ہوگا۔ Mushaira held at Gateway of India on 26th January

مشاعرہ کا انعقاد
مشاعرہ کا انعقاد
author img

By

Published : Jan 21, 2023, 7:42 PM IST

ممبئی : 26 جنوری یعنی یوم جمہوریہ کے موقع پر مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی جو کہ ریاستی حکومت کے اقلیتی ترقی کے محکمے کے تحت ہے، اس کے زیر اہتمام 26 جنوری کو گیٹ وے آف انڈیا پر 'جشنِ ہندوستان' مشاعرہ منعقد کیا جائیگا۔ اس مشاعرے میں ملک بھر سے 17 نامور شعراء شرکت کریں گے۔ لوگ کثیر تعداد میں اس مشاعرہ میں شرکت کریگی۔

اس پروگرام میں وسیم بریلوی، کلیم ثمر، مدن موہن دانش، شارخ کیفی، رنجیت چوہان، حامد اقبال صدیقی، شاہد لطیف، قیصر خالد، قمر صدیقی، ڈاکٹر ذاکر خان ذاکر،سمیر ساونت، ڈاکٹر پرگیہ وکاس، محشر فیض آبادی، نذر بجنوری، عبید اعظم اعظمی جیسے شاعر مشاعرے میں اپنا کلام پیش کریں گے۔ اس مشاعرہ میں اسمبلی سپیکر ایڈووکیٹ راہل نارویکر کے ساتھ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، دیگر معززین کے ساتھ ساتھ ادب کے شعبے سے وابستہ متعدد نامور شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

سن 2013 سے ہر برس یہ مشاعرہ گیٹ وے آف انڈیا پر یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقد کیا جاتا تھا۔ لیکِن کورونا کی وجہ سے دیگر تقریبات کی طرح اس پر بھی روک لگا دی گئی تھی۔ لیکِن جیسے سختیوں میں راحت ملی تو اس کے بعد اس کو لےکر ادب سے وابستہ افراد نے اصرار کیا کہ اسے دوبارہ سے شروع کیا جائے ۔اس مشاعرہ کے انعقاد کے لئے 14 محکموں سے اجازت لینی ہوتی ہے اسلئے حکومت سے اجازت ملنے کے بعد اُردو ساہتیہ اکیڈمی کے سی ای او شعیب ہاشمی نے قانونی چارہ جوئیوں کو مکمل کیا جسک ی وجہ سے مشاعرے کے لئے راہیں ہموار ہوئیں۔
مزید پڑھیں:Conducting Mushaira ممبئی میں 26 جنوری کو ہونے والے مشاعرے کو لے کر تذبذب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.