ETV Bharat / state

Aurangabad Waqf Board اورنگ آباد وقف بورڈ کی زمین پر تجاوزات معاملے میں 9 ہزار لوگوں کو نوٹس جاری - ریاست مہاراشٹرا

مہاراشٹرا کے اورنگ آباد میں اقلیتی وزیرعبدالستار نے شہر کے اسمارٹ سٹی دفتر میں ایک میٹنگ کی۔ اس دوران اقلیتی وزیر نے کہاکہ وقف بورڈ کو فعال بنانے کا کام جاری ہے، جن لوگوں نے بھی وقت بورڈ کی زمین پر قبضہ کیا ہے، اس پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Aurangabad Waqf Board
اورنگ آباد وقف بورڈ کی زمین پر تجاوزات معاملے میں 9 ہزار لوگوں کو نوٹس جاری
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 18, 2023, 4:55 PM IST

اورنگ آباد وقف بورڈ کی زمین پر تجاوزات معاملے میں 9 ہزار لوگوں کو نوٹس جاری

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹرا کے اورنگ آباد میں اقلیتی وزیر عبدالستار نے شہر کے اسمارٹ سٹی دفتر میں ایک میٹنگ کی۔ جس میں مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلمان سید امتیاز جلیل بھی موجود تھے۔ اس دوران اقلیتی وزیر نے کہاکہ وقف بورڈ کو فعال بنانے کا کام جاری ہے، اور جن لوگوں نے بھی وقت بورڈ کی زمین پر قبضہ کیا ہے، اس پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ اورنگ آباد کے عام خاص میدان میں عالیشان کرکٹ و فٹبال اسٹیڈیم بنایا جائے گا، ساتھ ہی دسمبر کے مہینے میں وزیر اعلی کے ہاتھوں حج ہاؤس کا افتتاح اور اسٹیڈیم کی سنگ بنیاد رکھی جائیں گی۔

ریاستی اقلیتی امور کے وزیر عبدالستار نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیاکہ مراٹھواڑہ سمیت ریاست میں وقف بورڈ کی زمین پر تجاوزات کے معاملے میں 9 ہزار لوگوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ جہاں وقف کی اراضی پر نا جائز قبضہ کیا گیا ہے اسے ہٹایا جائے گا۔ جعلی رجسٹریشن کرنے والوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔

انہوں نے خبر دار کیا ہے کہ جلد ہی ناجائز تجاوزات پر بلڈوزر کا استعمال کیا جائے گا۔ وزیر موصوف سے اراکین اسمبلی کے نااہلی معاملے کے تعلق سے پوچھنے پر انہوں نے کہاکہ نااہل ایم ایل اے کیس کی سماعت اسمبلی اسپیکر کے سامنے جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ جب صدر کوئی فیصلہ لیں گے تو وہ اس فیصلے کو قبول کریں گے۔ انہوں نے امتیاز جلیل کو مشورہ دیا کہ اب ایم آئی ایم کے اجلاس کے لیے خصوصی گراؤنڈ نہیں دیا جائے گا، وہ حیدرآباد میں جلسہ کریں۔

اس موقع پر امتیاز جلیل نے کہاکہ ہم جلسے کے لیے کوئی اور جگہ ڈھونڈیں گے، لیکن ہم یہاں کھیل کا میدان بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے مرکز سے فنڈ بھی لایا جائے گا۔ اورنگ آباد کے تاریخی عام خاص گراؤنڈ پر ایک عظیم الشان فٹ بال اور کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایم پی امتیاز جلیل، کلکٹر آستک کمار پانڈے، میونسپل کمشنر جی سریکانت موجود تھے۔

عبدالستار نے مزید کہاکہ عام خاص گراؤنڈ 29 ایکڑ پر مشتمل ہے۔ چونکہ یہ جگہ وقف بورڈ کے دائرہ اختیار میں ہے، اس لئے کلکٹر کو چاہئے کہ وہ دستاویزات کی جانچ کر کے دس دن کے اندر تجویز تیار کریں۔ آئندہ سرمائی اجلاس میں عالمی معیار کے اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے 150 کروڑ روپے کا فنڈ منظور کیا جائے گا۔ حج ہاؤس کا افتتاح اور عام خاص میدان میں اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد وزیر اعلیٰ دسمبر کے مہینے میں انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

مراٹھواڑہ میں عالمی معیار کے کھلاڑی تیار کیے جائیں گے۔ فٹ بال اور کرکٹ کے کھلاڑیوں کو شہر اور ضلع میں سہولیات ملیں گی۔ اب اقلیتی کمشنریٹ کا کام جلد شروع ہوگا۔ حکومت اقلیتی برادری کی ترقی کے لیے پر عزم ہے۔ کھیل کے میدان کی تعمیر کے لیے کمیٹی ہوگی۔ اس کمیٹی کے چیئر مین اقلیتی کمشنر ہوں گے۔ وقف بورڈ کے سی ای او رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔ تمام عوامی نمائندے یہاں پر عظیم الشان فٹ بال اسٹیڈیم بنانے میں ان کے ساتھ تعاون کریں گے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ کوئی بھی اس اسٹیڈیم کی مخالفت نہیں کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.