ETV Bharat / state

ممبئی: ہنر ہاٹ سے 'اردو سائن بورڈ' ندارد - مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے ہنر ہاٹ کے منتظمین کو اردو بورڈ نصب کرنے کی ہدایت دی۔

ممبئی میں منعقدہ ہنر ہاٹ سے اردو سائن بورڈ ندارد

author img

By

Published : Dec 22, 2019, 8:37 PM IST

ممبئی میں آج ملک بھر کے دستکاروں اور گھریلوصنعت سے وابستہ فن کاروں کے ساتھ ساتھ ذائقہ دار لذیذ کھانوں کے خانساموں کے تعارف کے لیے منعقد ہنر ہاٹ میں اس بار اردو سائن بورڈ نہ ہونے پر شدید ناراضگی اظہار کرنے کے بعد مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے فوری طور پر منتظمین کو اردو بورڈ نصب کرنے کی ہدایت دی۔

دراصل اردو اخبارات سے وابستہ صحافیوں اور کئی اردو داں حضرات نے وزیر موصوف کی توجہ اس جانب مبذول کرائی اوراحتجاج کیا، سنئیر صحافی سرفراز آرزو نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'ہنرہاٹ میں 90 فیصد دستکار اقلیتی فرقے سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ان کی اپنی زبان کا ایک بھی بورڈ نصب نہیں کیا گیا۔

وزیر موصوف نے بڑے غور سے ان کی باتیں سنیں اور منتظمین اور ذمہ دار افسران کو فوری طور پر اردو بورڈ لگانے کی ہدایت دی اور یقین دلایا کہ مستقبل میں اس پر عمل کیا جائیگا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.