مہاراشٹر حکومت نے ایک حکم جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں سی بی آئی کو آنے اور تحقیقات کرنے کی جو اجازت دی گئی تھی وہ واپس لی جاتی ہے لیکن جو تحقیقات ابھی جاری ہے اس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
آئندہ مہاراشٹر میں سی بی آئی تحقیقات کرنا چاہتی ہے تو اسے پہلے ریاستی حکومت سے اجازات لینا ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آندھرا پردیش اور مغربی بنگال حکومت نے اس طرح کا رخ اختیار کیا تھا۔