ستیہ نارائنا،انگلش اینڈ فارین لینگویجس یونیورسٹی (ایفلو)کے پروفیسر ہیں جبکہ کرماناتھ حیدرآباد میں ایک سینئر صحافی ہیں۔جانچ ایجنسی نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 160,91کے تحت ان دونوں کو گواہوں کے طور پر طلب کیا ہے۔ستیہ نارائنا نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔
پونے پولیس نے اگست 2018میں ان کے فلیٹ کی تلاشی لی تھی تاکہ اس معاملہ میں ورا ورا راو کے خلاف شواہد جمع کیے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ اس معاملہ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ این آئی اے نے ورا ورا راو کی صحت کی خرابی کے موقع پر یہ نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے خاندان کے لئے مایوسی میں مزید اضافہ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایک ایسے وقت یہ نوٹس جاری کی گئی ہے جب ممبئی میں یہ وبا تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔اس مشکل گھڑی میں ان کو ممبئی طلب کیاگیا ہے۔ورا ورا راو کو 2018میں گرفتار کیاگیا تھا۔