مہاراشٹر کے ضلع کولہا پور کے اچل کرنجی نامی علاقے میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راج نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا کہ سپریم کورٹ کے چار ججوں نے ایک پریس کانفرنس میں متنبہ کیا کہ ملک کی آزادی ،جمہوریت اور مقننہ کو شدید خطرہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک ایک بار ان کے جھانسے میں پھنس چکا ہے ،لیکن اب دوسری بار عوام کو ان کے جال میں پھنسنا نہیں ہے۔
راج ٹھاکرے نے سپریم کورٹ کے ججوں کی پریس کانفرنس کے حوالے سے بی جے پی اور مودی ۔امت شاہ کی جوڑی کو نشانہ بناتے ہوئے جج لویا کی پراسرارموت کا بھی ذکر کیا ۔انہوں نے اشارے میں اس کے لیے بی جے پی صدرامت شاہ کوذمہ دار قراردیا۔
راج نے کہا کہ انھوں نے حالیہ جسلوں میں بی جے پی سربراہان مودی اور شاہ سے ملک کی موجودہ صورتحال پر متعدد سوالات کیے ہیں ،لیکن ان کے پاس میرے سوالات کے جواب نہیں ہیں۔
ایم این ایس سرابرہ راج ٹھاکرے نے کہاکہ ریزروبینک کے دوگورنروں کو دباؤ میں لیا گیا اور انہیں عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا ، انہوں نے کہا کہ امت شاہ وزیراعظم مودی کے پٹھو ہیں۔
واضح رہے کہ سات مرحلوں میں ووٹنگ کرائی جارہی ہے۔ پہلے مرحلہ میں گیارہ اپریل کو چار پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ کرائی گئی ۔
دوسرے مرحلے میں اٹھارہ اپریل ، تیسرے مرحلے میں 23 اپریل ، چوتھے مرحلے میں29اپریل ، پانچویں مرحلہ میں 06 مئی کو ، چھٹے مرحلہ میں بارہ مئی اور ساتویں مرحلہ میں انیس مئی کوووٹنگ کرائی جائے گی ۔ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوگی۔