ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ: کورونا کے 7737 نئے کیسز،137 کی موت - عثمان آباد میں 477 کیسز

اورنگ آباد میں 1435 نئے کیس اور 22 اموات ہوئیں۔ اس کے بعد ، لاتور میں 1813 نئےمعمالے اور 50 اموات،ناندیڑ میں 1287 نئے کیس اور 27 اموات درج کی گئیں۔ عثمان آباد میں 477 کیسز اور 16 اموات ، پربھنی میں 489 معاملات اور آٹھ اموات ، جالنا میں 909 نئے کیسز اور 7 اموات ہیں۔ وہیں ہنگولی میں 188 نئے معاملے اور سات اموات کی تصدیق ہوئی ہے اور بیڈ میں 1145 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔

مراٹھواڑہ: کورونا کے 7737 نئے کیسز ، 137 کی موت

author img

By

Published : Apr 19, 2021, 10:19 AM IST

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے کے آٹھ اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 7737 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے اور اس وباکے باعث مزید 137 افراد لقمہ اجل بنے۔صحت انتظامیہ نے آج یہ اطلاع دی۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں کورونا کی صورتحال بے قابو ہو رہی ہے۔ تمام ضلع ہیڈ کوارٹرز سے جمع کی گئی جانکاری کے مطابق ، خطے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور یہاں صورتحال بدترین ہے۔

اورنگ آباد میں 1435 نئے کیس اور 22 اموات ہوئیں۔ اس کے بعد ، لاتور میں 1813 نئےمعمالے اور 50 اموات،ناندیڑ میں 1287 نئے کیس اور 27 اموات درج کی گئیں۔ عثمان آباد میں 477 کیسز اور 16 اموات ، پربھنی میں 489 معاملات اور آٹھ اموات ، جالنا میں 909 نئے کیسز اور 7 اموات ہیں۔ وہیں ہنگولی میں 188 نئے معاملے اور سات اموات کی تصدیق ہوئی ہے اور بیڈ میں 1145 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔

اس دوران مہاراشٹرا میں کورونا کے 68631 نئے کیسوں کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی کل تعداد 3839338 تک پہنچ گئی ہے اور 503 مزید اموات کے ساتھ اموات کی تعداد 60473 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران ، کورونا انفیکشن سے 45654 مریض ٹھیک ہوئے ہیں ، اس وائرس کے انفیکشن سے شفایاب ہونے والے افراد کی کل تعداد 3106828 تک جا پہنچی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.