مرکزی حکومت کی جانب سے دو ریاستوں میں بغیر نِیڈل (سوئی، نِیڈل) کے کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں ریاست مہاراشٹر بھی شامل Needle Free Vaccination in Maharashtra ہے جبکہ مہاراشٹر کے جلگاؤں اور ناسک اضلاع میں اس ویکسین کی Vaccination in Maharashtra شروعات بھی کردی گئی ہے۔
اس تعلق سے مالیگاؤں کارپوریشن میڈیکل آفیسر الکا بھاؤسار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس نئی قسم کی ویکسین دیتے وقت صرف انجکٹر(سوئی یا نِیڈل) جسم پر لگا کر بٹن دبا دیا جائے گا جس سے ویکسین جسم میں آسانی سے داخل ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن Malegaon Municipal Corporation کی جانب سے آئندہ چند دنوں میں شہر کے 5 ویکسینیشن سینٹرز پر اس ویکسین کو دینے کا کام شروع کر دیا جائے گا جس کی ٹریننگ گزشتہ روز کارپوریشن کے میٹنگ ہال میں میڈیکل آفیسر اور ویکسین دینے والی نرسیز کو دی گئی۔
الکا بھاؤسار نے مزید کہا کہ اس نئی قسم کی ویکسین کا نام ذائقکو ڈی ہے جس کا پہلا ڈوز لینے کے بعد 28 دن پر دوسرا ڈوز اور 56 دن پر تیسرا ڈوز دیا جائے گا اس ویکسین میں سوئی کا استعمال نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ویکسین لینے والے شخص کو بیٹھ کر 90 ڈگری اینگل سے اس مشین کو ہاتھ پر رکھ کر بٹن دبانے سے ویکسین جسم میں داخل ہوجائے گی۔
ایک سوال کے جواب میں الکا بھاؤسار نے بتایا کہ 'مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی حدود میں اب تک 40 فیصدی لوگوں نے ویکسین لی ہے جبکہ شہر کے مغربی حصے میں 90 فیصد افراد دونوں ڈوز لے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ انجکٹر اس غرض سے لایا جارہا ہے کہ جن افراد کو سوئی(انجکشن) ویکسین سے ڈر لگتا ہے انہیں ذائکو ڈی کے ذریعے ویکسین دی جائے گی۔ جس سے تکلیف بھی نہیں ہوگی اور ویکسین جسم میں آسانی سے داخل ہوجائے گی۔