ETV Bharat / state

Maharashtra Political Crisis ملک میں فرقہ وارانہ تقسیم پیدا کرنے والی طاقتوں سے لڑنے کی ضرورت، شرد پوار - اجیت پوار کی بغاوت کے بعد شرد پوار

اجیت پوار کی بغاوت کے بعد این سی پی سربراہ شرد پوار نے نے ریاست کے پہلے وزیر اعلیٰ یشونت راؤ چوہان کو خراج عقیدت پیش کیا اور ستارہ ضلع کے کراڈ میں اپنے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر اور ملک میں فرقہ وارانہ تقسیم پیدا کرنے والی طاقتوں سے لڑنے کی ضرورت ہے۔ اپنے بیان میں شرد پوار نے اتحاد پر زور دیا۔

ملک میں فرقہ وارانہ تقسیم پیدا کرنے والی طاقتوں سے لڑنے کی ضرورت، شرد پوار

author img

By

Published : Jul 3, 2023, 6:38 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر میں این سی پی لیڈر اجیت پوار کی بغاوت کے بعد پارٹی سربراہ شرد پوار نے آج اپنی یعنی پارٹی کی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ شرد پوار نے ریاست کے پہلے وزیر اعلیٰ یشونت راؤ چوہان کو خراج عقیدت پیش کیا اور ستارہ ضلع کے کراڈ میں اپنے کارکنان سے خطاب کیا۔ شرد پوار نے کہا کہ مہاراشٹر اور ملک میں فرقہ وارانہ تقسیم پیدا کرنے والی طاقتوں سے لڑنے کی ضرورت ہے۔ اپنے بیان میں شرد پوار نے اتحاد پر زور دیا۔

وہیں انہوں نے آج پونے میں کہا تھا کہ وہ اپنی پارٹی این سی پی کو دوبارہ تشکیل دیں گے، شردپوار پیر کی صبح پونے سے کراڈ کے لیے روانہ ہوئے تھے اور جگہ جگہ اپنے حامیوں سے ملنے کے لیے راستے میں رکتے رہے۔ گزشتہ روز اپنے بھتیجے کی بغاوت کی وجہ سے ایک بہت بڑی سیاسی شرمندگی کے بعد، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سرپرست شرد پوار نے گرو پورنیہ کے موقع پر ستارہ ضلع کے کراڑ میں مہاراشٹر کے پہلے اور ان کے سرپرست وزیر اعلیٰ یشونت راؤ چوان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے طاقت کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Maharashtra Political Crisis این سی پی کو دوبارہ کھڑا کر کے دکھائیں گے، شرد پوار

اپنے حامیوں سے جذباتی طور پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ بی جے پی تمام اپوزیشن جماعتوں کو "تباہ" کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اور اس نے این سی پی کو دوبارہ بنانے کا عزم کیا۔ بتا دیں کپ این سی پی لیڈر اجیت پوار نے اتوار کو 40 اراکین اسمبلی کے ساتھ مہاراشٹر میں شندے حکومت کی حمایت کی اور ریاست کے نئے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بطور این سی پی شندے حکومت کی حمایت کی ہے جبکہ این سی پی نے اس سے انکار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.