اسی کی ایک کڑی کے طور پر ریاست کے شہر اورنگ آباد کے کرانتی چوک میں این سی پی کی خواتین کارکنان نے لکڑی کے چولہے پر روٹی پکا کر اپنا احتجاج درج کروایا۔
احتجاج کررہی خواتین کا کہنا ہے مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عام لوگوں کا جینا دوبھر ہوچکا ہے، حکومت ایک مرتبہ پھر لوگوں کو چولہے کے دور میں دھکیلنا چاہتی ہے۔