اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع کرانتی چوک علاقے میں این سی پی کے کارکنان نے وزیر زراعت عبدالستار کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ اس دوران این سی پی کارکنان نے عبدالستار کا جنازہ بھی نکالا اور عبدالستار کا پتلا بھی جلایا،NCP Protest Against Agriculture Minister Abdul Sattar In Aurangabad In Maharashtra
کرانتی چوک علاقے پر این سی پی کارکنان نے عبدالستار کے خلاف نعرے بازی کی اور اپنا احتجاج درج کرایا۔ این سی پی کارکنان نے کہا کہ وزیر زراعت عبدالستار کھوکھے (رشوت)بھی لیتے ہیں۔خواتین کو گالیاں بھی دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Protest Against MLA Ravi Rana رکن اسمبلی روی رانا کے خلاف احتجاج
مظاہرین نے کہاکہ عبدالستار نے نہ صرف این سی پی لیڈر سپریا سولے کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیا بلکہ ریاست کی تمام خواتین کی توہین بھی کی ہے۔ اسی لئے عبدالستار کو استعفیٰ دینا چاہئے۔ این سی پی کا کہنا ہے کہ عبدالستار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔NCP Protest Against Agriculture Minister Abdul Sattar In Aurangabad In Maharashtra