اورنگ آباد شہر میں پٹرول کے دام 100روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔ ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف اورنگ آباد شہر میں این سی پی لیڈروں کی طرف سے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔
اسی طرح آئے دن فصلوں کے کھاد کی قمیت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، جس کو لے کر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے لیڈروں نے مرکزی حکومت کے خلاف اورنگ آباد کے کرانتی چوک میں احتجاجی دھرنا دیا اور مودی حکومت کی پالیسیوں پر شدید نکتہ چینی کی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے دوران لوگوں کے پاس کھانے کے لیے رقم نہیں۔ ایسے میں فصلوں کے بیج اور کھاد کے دام بڑھا کر مودی حکومت عام آدمی کی کمر توڑنا چاہتی ہے۔
مزید پڑھیں:
توکتے طوفان: مہاراشٹر میں 11 افراد ہلاک، ہزاروں مکانوں کو نقصان
مظاہرین نے فوری پٹرول اور کھاد کی قمیتوں میں کمی کا مطالبہ کیا اور اضافی ٹیکسوں کو ہٹانے پر زور دیا۔