ETV Bharat / state

این ایچ اے آئی و ضلع کلکٹر‌ سے این سی پی اقلیتی سیل کے صدر کی ملاقات - حادثات کی روک تھام کے لیے

مالیگاؤں سے گزرنے والے نیشنل ہائی وے پر بریکر، لائٹ، رمبل اور سروس روڈ کو تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

این ایچ اے آئی و ضلع کلکٹر‌ سے این سی پی اقلیتی سیل کے صدر کی ملاقات

author img

By

Published : Jul 26, 2021, 7:46 PM IST

Updated : Jul 26, 2021, 9:54 PM IST

حادثات کی روک تھام کے لیے مالیگاؤں شہر سے گزرنے والے نیشنل ہائی وے پر بریکر، لائٹ، رمبل اور سروس روڈ کی تعمیر کرنے کا مطالبہ مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ کی سرپرستی و ایماء پر اقلیتی سیل کے شہری صدر ندیم پھنی والا کی قیادت میں ایک وفد نے آج ناسک ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے دلیپ آر پاٹل سے ملاقات کی۔

این ایچ اے آئی و ضلع کلکٹر‌ سے این سی پی اقلیتی سیل کے صدر کی ملاقات
این ایچ اے آئی و ضلع کلکٹر‌ سے این سی پی اقلیتی سیل کے صدر کی ملاقات

ندیم انصاری نے مکتوب پیش کرتے ہوئے یہ بھی مطالبہ کیا کہ مالیگاؤں سے گزرنے والے ممبئی۔آگرہ نیشنل ہائی وے نمبر 3 پر حادثات کی روک تھام کے لئے منصوبہ بندی کی جائے۔

اب تک جتنے حادثات ہوئے ہیں اس کی تفصیلات جمع کرکے مرکزی حکومت کے محکمۂ ہائی وے اتھارٹی تک پیش کیا جائے اور ضروری اقدامات کرتے ہوئے عوام کی حفظانِ صحت کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: مالیگاؤں:عضبا سوسائٹی کی جانب سے مفت میں طلبا کا اکاؤنٹ کھول رہی ہے

اس مطالبہ پر ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے و نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا ناسک کے ایگزیکٹیو دلیپ آر پاٹل نے مالیگاؤں پولیس انتظامیہ سے حادثات کی مکمل تفصیلات طلب کرنے کے لئے فوری طور پر فون کرکے احکامات صادر کیے اور آئے ہوئے وفد کو یقین دلایا کہ مالیگاؤں سے پوری معلومات حاصل کرکے اس معاملہ میں مثبت فیصلہ لیا جائے گا۔

اس وفد میں راشٹروادی کانگریس پارٹی اقلیتی سیل کے صدرِ انصاری ندیم احمد پھنی والا، ندیم سیٹھ کلکٹر، ابراہیم مختار انقلابی اور اشتیاق سمیت حاجی شفیق احمد شامل تھے۔

Last Updated : Jul 26, 2021, 9:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.