ETV Bharat / state

Maharashtra Political Crisis این سی پی مہاراشٹر میں بی جے پی کی بی ٹیم بن گئی ہے، وارث پٹھان

اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما وارث پٹھان نے این سی پی کے باغی رہنما اجیت پوار پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ این سی پی مہاراشٹر میں بی جے پی کی بی ٹیم بن گئی ہے۔Waris Pathan slammed ajit pawar

اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما وارث پٹھان
اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما وارث پٹھان
author img

By

Published : Jul 3, 2023, 8:03 AM IST

ممبئی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رہنما وارث پٹھان نے مہاراشٹر میں شیوسینا-بی جے پی اتحاد میں شامل ہونے پر اجیت پوار کی تنقید کی اور کہا کہ این سی پی مہاراشٹر میں بی جے پی کی بی ٹیم بن گئی ہے۔ وارث پٹھان نے مزید کہا کہ بی جے پی ایک واشنگ مشین ہے، جو بھی اس میں آتا ہے اسے اپنے تمام غلط کاموں سے کلین چٹ مل جاتی ہے۔

  • #WATCH | Mumbai, Maharashtra: AIMIM National Spokesperson Waris Pathan on Ajit Pawar takes oath as deputy CM, says, "...Ajit (Pawar) again went to Fadnavis... along with him 30 MLAs went with him, they can do anything for power. NCP has become BJP's B team in Maharashtra. Maybe… pic.twitter.com/C4tfFtaXZu

    — ANI (@ANI) July 2, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے کہا کہ اجیت پوار پھر فڑنویس کے پاس گئے۔ ان کے ساتھ 30 ایم ایل اے بھی گئے۔ وہ اقتدار کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ این سی پی مہاراشٹر میں بی جے پی کی بی ٹیم بن گئی ہے۔ شاید وہ (شرد پوار) بھی یہی چاہتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی ایک واشنگ مشین ہے۔ 70,000 کروڑ روپے کے گھوٹالے کا کیا ہوگا؟ پی ایم مودی نے دو دن پہلے اپنی پارٹی کارکنوں سے کہا تھا کہ این سی پی سب سے بدعنوان پارٹی ہے۔ مہاراشٹر کے لوگ دیکھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Maharashtra Politics مہاراشٹر حکومت بدعنوانی اور گناہ کی پیداوار: کانگریس

بتادیں کہ این سی پی رہنما اجیت پوار نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ پارٹی کے آٹھ دیگر قانون سازوں نے بھی ریاست میں این ڈی اے حکومت میں شمولیت اختیار کی۔ اجیت پوار نے کہا کہ تمام ایم ایل اے ان کے ساتھ ہیں اور وہ شیوسینا-بی جے پی حکومت میں بطور پارٹی شامل ہوئے ہیں۔ اجیت پوار نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے کے بعد کہا کہ ہمارے پاس تمام نمبرز ہیں، تمام ایم ایل اے میرے ساتھ ہیں۔ ہم یہاں ایک پارٹی کے طور پر ہیں، ہم نے تمام سینئرز کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ جمہوریت میں اکثریت کو اہمیت دی جاتی ہے۔ ہماری پارٹی 24 سال پرانی ہے اور اس لئے نوجوان قیادت کو آگے آنا چاہیے۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی ورکنگ صدر اور ایم پی سپریا سولے نے اتوار کو کہا کہ اجیت پوار کا ایکناتھ شندے-دیویندر فڑنویس مہاراشٹر حکومت میں شامل ہونا تکلیف دہ ہے لیکن ان کے ساتھ ان کا رشتہ جوں کا توں رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.