ETV Bharat / state

مالیگاوں: این سی پی سے جڑنے والے نوجوانوں کو ڈیجیٹل آئی کارڈ کی تقسیم - این سی پی ڈیجیٹل آئی کارڈ

سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے کہا کہ جو نوجوان راشٹروادی کانگریس پارٹی کی باقاعدہ رکنیت حاصل کرچکے ہیں، انھیں اس کارڈ کے استعمال سے متعلق معلومات دی جاچکی ہیں اور ان کی قیادت میں کام کرنے کو تیار ہیں۔

این سی پی سے جڑنے والے نوجوانوں کو ڈیجیٹل آئی کارڈ کی تقسیم

author img

By

Published : Jun 21, 2021, 4:13 PM IST

Updated : Jun 21, 2021, 4:42 PM IST

مہاراشٹر کے شہر مالیگاوؑں میں راشٹروادی کانگریس پارٹی (این سی پی) آفس کے افتتاح کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے اعلان کیا تھا کہ 'ون بوتھ ایلیون یوتھ مشن' کے تحت نوجوانوں کو راشٹروادی کانگریس پارٹی سے جوڑنے کا کام کیا جائے گا اور ساتھ ہی این سی پی آفس سے مالیگاؤں شہر کے عوام کے مسائل حل کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ مالیگاوؑں این سی پی آفس سے عوامی کام کاج کا آغاز کیا جاچکا ہے اور گذشتہ دنوں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ڈیجیٹل آئی کارڈ کا اجراء بھی کیا گیا۔ بعد ازاں اتوار سے پارٹی کے ڈیجیٹل آئی کارڈ کی تقسیم کا آغاز کرتے ہوئے دو گروپ میں ڈیجٹل آئی کارڈ تقسیم کیا گیا۔

اس تعلق سے شیخ آصف نے کہا کہ جو نوجوان اب راشٹروادی کانگریس پارٹی کی باقاعدہ رکنیت حاصل کرچکے ہیں اور ان کی قیادت میں کام کرنے کو تیار ہیں انھیں اس کارڈ کے استعمال سے متعلق معلومات دی جاچکی ہیں۔

مزید پڑھیں: شردپوار کی پرشانت کشور کے ساتھ دوسری ملاقات

سابق رکن اسمبلی شیخ آصف نے پارٹی سے وابستہ ہونے والے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کارڈ کا غلط استعمال نہ کیا جائے،اس کے علاوہ شیخ آصف نے بتایا کہ کارڈ بنانے کا کام تیزی سے ہورہا ہے اور باقی کے کارڈ بھی جلد از جلد بنا کر تقسیم کردیئے جائیں گے۔

Last Updated : Jun 21, 2021, 4:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.