ETV Bharat / state

شرد پوار کا آپریشن کامیاب - اینڈو سکوپی

اتوار کے دن این سی پی کے سربراہ شرد پوار کو پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی منگل کی رات کو اینڈوسکوپی کی گئی ہے۔

health update of ncp chief sharad pawar
شردپوارکا آپریشن کامیاب
author img

By

Published : Mar 31, 2021, 10:33 AM IST

این سی پی کے سربراہ شرد پوار کا کل رات آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے بعد شرد پوار بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

آپریشن کا فیصلہ اینڈو سکوپی کے بعد کیا گیا۔ اس معاملے پر این سی پی رہنما اور ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ آپریشن کے بعد شرد پوار بہتر ہورہے ہیں۔ پتھری کو پتہ سے کامیابی کے ساتھ نکال دیا گیا ہے۔

اتوار کے روز پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد شرد پوار کو معائنہ کے لئے اسپتال لے جایا گیا تھا اور تفتیشی رپورٹ میں معلوم ہوا ہے کہ انہیں اپنے پتہ میں پریشانی ہے۔

این سی پی رہنما نواب ملک نے بتایا کہ طے شدہ آپریشن کے وقت سے ایک دن قبل پوار کو پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

ملک نے ٹویٹ کیا کہ ہماری پارٹی کے صدر شرد پوار کل (اتوار) شام سے پیٹ میں درد سے پریشان تھے لہذا انہیں تفتیش کے لئے بریچ کینڈی اسپتال لے جایا گیا۔ تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کے پتہ میں پتھری ہے۔

این سی پی کے رہنما اور ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ انہوں نے اسپتال کے ڈاکٹروں سے بات کی ہے اور اب فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.