مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کنٹر کے شیوسینا رکن اسمبلی ادے سنگھ راجپوت نے مہاراشٹر کے ودھان سبھا اجلاس میں مطالبہ کیا کہ انہیں ممبئی میں مکان دیا جائے جس پر کنٹر شہر کے این سی پی لیڈروں نے رکن اسمبلی ادے سنگھ راجپوت کو ممبئی میں گھر دلانے کے لیے شہر میں بھیک مانگو ریلی NCP Begging Agitation Against Shiv Sena MLA نکالی۔
اس دوران ریلی میں فقیروں کو بھی شامل کیا گیا ساتھ ہی ان سی پی کارکنان کا کہنا ہے کہ ایم ایل اے NCP protests against Shiv Sena MLA اودئے سنگھ راجپوت عوامی مسائل کو نظر انداز کر رہے ہیں
یہ ریلی این سی پی لیڈر سنتوش کولہے کی قیادت میں نکالی گئی جس میں ایم ایل اے کو ممبئی میں مکان دلانے کے لیے باضابطہ بھیک مانگی گئی، بھیک مانگنے کے لیے اس علامتی ریلی میں فقیروں کو بھی شامل کیا گیا۔
مزید پڑھیں:
اس حوالے سے این سی پی لیڈروں کا الزام ہیکہ کنٹر میں گھر کل اسکیم کے تحت چار ہزار سے زائد درخواستیں التوا ہیں، لوگوں کے بنیادی مسائل حل نہیں ہورہے ہیں اور ایم ایل اے ممبئی میں مکان کا مطالبہ کررہے NCP protests against Shiv Sena MLA ہیں۔
این سی پی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ انہوں نے طے کیا ہے کہ عوام کے ٹیکس سے گھر دلانے کے بجائے ٹھیکے داروں اور کاروباریوں سے بھیک مانگ کر ایم ایل اے کی مکان کی خواہش کو پورا کیا جائے اس لیے بھیک مانگو ریلی نکالی گئی۔