ETV Bharat / state

Nawab Malik Case: نواب ملک کیس: کُرلا میں ای ڈی کا چھاپہ

نواب ملک کیس میں انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ نے ممبئی کے کُرلا علاقے میں چھاپہ مارا۔ ED conduct Raid at Goawala Building Compound

نواب ملک کیس
نواب ملک کیس
author img

By

Published : Mar 22, 2022, 2:04 PM IST

نواب ملک کیس میں ای ڈی نے کُرلا علاقے میں گوا والا کمپاؤنڈ میں چھاپہ مارا ہے اس دوران سی آر پی ایف کی ٹیم بھی ای ڈی حکام کے ساتھ تھی۔

ای ڈی کے چھاپے میں پانچ سے چھ افسران کی ٹیم جانچ کر رہی ہے۔ ان میں خواتین افسران بھی شامل ہیں۔ED RAIDs Kurla Goa Compound Area اس دوران ای ڈی کی ٹیم گوا والا کمپاؤنڈ کے لوگوں سے بات چیت کر رہی ہے۔

واضھ رہے کہ نواب ملک کو 14 دنوں کی جوڈیشیل کسٹڈی میں بھیج دیا گیا۔ ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور نواب ملک کو ای ڈی نے گزشتہ ماہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ گزشتہ روز (21 مارچ) کو عدالت نے نواب ملک کی عدالتی تحویل میں توسیع کرتے ہوئے انہیں دوبارہ 14 روزہ جوڈیشیل میں بھیجا۔ آج (22 مارچ) ای ڈی نے نواب ملک کے خلاف گوا والا کمپاؤنڈ میں چھاپہ مارا ہے۔ اس زمین کے حوالے سے نواب ملک پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ اس لیے نواب ملک کی مشکلات میں پھر اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

کُرلا میں گو والا کمپاؤنڈ تین ایکڑ اراضی پر محیط ہے۔ اس سلسلے میں ای ڈی کی طرف سے یہ کارروائی کی جا رہی ہے۔ جگہ کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ اس بات کی جانچ کی جا رہی ہے کہ آیا وہاں سے دستاویزات ملے ہیں۔ ای ڈی حکام کے ساتھ پولیس کی بڑی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ بڑی کارروائی نہ صرف ممبئی بلکہ تھانے میں بھی ہوئی ہے۔

سی آر پی ایف کی ٹیم گوا والا کمپاؤنڈ پہنچی

نواب ملک کے کیس میں آج ایک اور شخص نے ای ڈی میں شکایت درج کرائی تھی۔ متعلقہ شکایت کنندگان اور عہدیداروں نے اس کے بعد یہاں انکوائری شروع کردی ہے۔ ای ڈی کو اطلاع ملی ہے کہ نواب ملک کے علاقے میں کچھ اور غیر مجاز احاطے ہیں۔ ای ڈی حکام معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔

  • نواب ملک پر کیا الزام ہے

نواب ملک کی گرفتاری انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے خاندان سے زمین خریدنے کے معاملے میں ہوئی ہے۔ تفتیش کاروں نے کیس میں منی لانڈرنگ کا الزام لگایا ہے۔ ای ڈی نے اس معاملے میں نواب ملک کو 23 فروری کو گرفتار کیا تھا۔

تفتیشی ایجنسی نے الزام لگایا تھا کہ وہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت مجرمانہ جرائم میں ملوث تھے۔ ان کی گرفتاری کے بعد ای ڈی نے اسے اپنی تحویل میں لے کر پوچھ گچھ کی۔

زمین کی موجودہ قیمت تقریباً 300 کروڑ روپے

ریمانڈ کی مدت ختم ہونے کے بعد 7 مارچ کو ممبئی کی عدالت نے نواب ملک کو مزید 14 دن کے لیے ریمانڈ میں بھیج دیا تھا۔ الزام ہے کہ نواب ملک نے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر سے کُرلا کے گوا والا کمپاؤنڈ میں 3 ایکڑ زمین خریدی تھی۔ معلومات کے مطابق زمین کی موجودہ قیمت تقریباً 300 کروڑ روپے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.