ETV Bharat / state

Navneet Rana Misbehaved with Police نونیت رانا کا پولیس اسٹیشن میں ہنگامہ، پولیس کے ساتھ بدتمیزی - نونیت رانا کی پولیس کے ساتھ بدتمیزی

رکن پارلیمان نونیت رانا نے بین المذاہب شادی کے معاملے پر پولیس اسٹیشن میں ہنگامہ کیا اور پولیس کے ساتھ بدتمیزی سے بات کی جس کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ Navneet Rana Video in Police Station

Navneet Police Station Video
نونیت رانا کی پولیس کے ساتھ بدتمیزی
author img

By

Published : Sep 7, 2022, 5:33 PM IST

Updated : Sep 7, 2022, 6:51 PM IST

امراوتی: مہاراشٹر کے شہر امراوتی میں مبینہ لو جہاد معاملے میں رکن پارلیمان نونیت رانا نے پولیس اسٹیشن میں ہنگامہ کھڑا کر دیا اور پولیس افسران سے جارحانہ انداز میں بحث کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ بین مذاہب شادی معاملے میں لڑکی کے رشتہ داروں کا الزام ہے کہ ان کی بیٹی کو شادی کے بعد حراست میں رکھا گیا ہے۔ اس کے بعد نونیت رانا نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر افسران کے ساتھ انتہائی بدتمیزی سے بات کی اور کہا کہ 'اس لڑکی کو ہمارے سامنے لاؤ۔ نونیت رانا نے الزام لگایا کہ پولیس نے ان کا کال ریکارڈ کیا ہے۔ Navneet Rana Argument in Police Station

نونیت رانا کی پولیس کے ساتھ بدتمیزی

واضح رہے کہ امراوتی میں مبینہ لو جہاد کا معاملہ موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ الزام ہے کہ ایک لڑکی کو اغوا کر کے اس کی بین المذاہب شادی کرائی گئی۔ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد نونیت رانا ہندو تنظیم کے کچھ کارکنان کے ساتھ راجا پیٹھ تھانے پہنچیں کہا کہ لڑکی کو ہمارے سامنے لاؤ۔ اس دوران نونیت رانا نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی سے جارحانہ انداز میں گفتگو کی۔

نونیت رانا نے بتایا کہ 'لڑکی کے والدین میرے پاس شکایت لے کر آئے تھے کہ ان کی بیٹی کو حراست میں رکھا گیا ہے، جب میں نے پولیس کو فون کیا تو میرا فون ریکارڈ کیا گیا۔ پولیس کو یہ حق کس نے دیا کہ وہ میرا کال ریکارڈ کرے۔ اس دوران پولیس اور نونیت رانا کے درمیان جھگڑا ہوا اور کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا۔

Last Updated : Sep 7, 2022, 6:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.