اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں آزادی کا امرت مہوتسو اور سوراج مہوتسو کے تحت ضلع انتظامیہ کی جانب سے گرکھیدا میں واقع ڈویژنل اسپورٹس اسٹیڈیم میں مختلف ثقافتی پروگرام کے علاوہ اجتماعی طور پر راشٹریہ گیت پڑھنے کے لئے خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا۔
آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت جہاں 13 تا 15 اگست کے درمیان 'ہر گھر ترنگا مہم' چلائی جا رہی ہے اسی طرح سوراج مہوتسو کے موقع پر اجتماعی طور پر راشٹریہ گیت پڑھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے تحت ضلع انتظامیہ نے شہر میں واقع ڈویژنل اسپورٹس اسٹیڈیم پر خصوصی پروگرام منعقد کیا۔ اس پروگرام میں ضلع بھر کے متعدد اسکولوں کے 16 ہزار سے زائد طلباء، پانچ ہزار کے قریب ان کے سرپرست، سرکاری دفاتر کے اعلیٰ افسران و ملازمین کے علاوہ عوامی نمائندے اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور اجتماعی طور پر راشٹریہ گیت پڑھا۔