ریاست مہاراشٹر کے درالحکومت ممبئی کے آزاد میدان سے آج ممبئی سے انّاؤ جانے والے مزدوروں کو ریاستی حکومت ان کے وطن بھیج رہی ہے۔
یہاں سے جانے والے مزدوروں سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ محض چار دن پہلے اُنہونے تھانے میں فارم جمع کیا اور آج پولیس نے اُنہیں فون کرکے وطن جانے کے لیے کہا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے ان سے کہا کہ وہ گھر جانے کی تیاری کرلیں، اسی ضمن میں ممبئی کے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے شاہد انصاری نے ان سے بات چیت کی ہے، آیئے سنتے ہیں۔