ETV Bharat / state

Ram Navami Procession in Aurangabad اورنگ آباد میں رام نومی کے جلوس میں مسلمانوں کی شرکت

اورنگ آباد میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعے کے بعد مسلمانوں نے رام نومی کے موقع پرنکالے گئے جلوس میں شامل ہوئے اور قومی یکجہتی اور بھائی چارہ کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھائی چارہ اور محبت سے نفرت کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے تمام لوگوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔ Ram Navami Procession in Aurangabad

اورنگ آباد میں رام نومی کے جلوس میں مسلمانوں کی شرکت

author img

By

Published : Mar 31, 2023, 12:04 PM IST

اورنگ آباد میں رام نومی کے جلوس میں مسلمانوں کی شرکت

اورنگ آباد:ریاستِ مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے کراڑ پورہ علاقہ میں گزشتہ روز دو گروپوں کے درمیان جھڑپ کا واقعہ پیش آنے سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی تھی۔ اس واقعے کے چوبیس گھنٹوں کے اندرہی رام نومی کے موقع پر جلوس کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم نوجوانوں نے بھی شرکت کی اور بھائی چارہ کا پیغام دیا۔

کراڑ پورہ علاقے میں رام مندر میں آرتی کے بعد رام نومی کے موقع پر مسلم برادری نے عقیدت مندوں میں شربت تقسیم کی۔گزشتہ شام کو اس موقع پر رام نومی کا جلوس کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم نوجوانوں نے بھی بڑے جوش خروش کے ساتھ حصہ لیا۔مسلمانوں نے جلوس میں شرکت کے کشیدگی کے ماحول میں محبت کا پیغام دیا۔اس موقع پر ایم آئی ایم سٹی صدر سید شارق نقشبندی، حاجی محمد اسحاق ، سابق کارپوریٹر ابراہیم پٹیل موجود تھے۔

دوسری طرف اورنگ آباد کے پولیس کمشنر نکھل گپتا نے کہا کہ شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سی سی ٹی وی کی مدد سے شہر کا ماحول خراب کرنے والوں کی پہچان کی جائیں گی۔شہر کا ماحول خراب کرنے والے شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔چند لوگ کراڑ پورہ علاقہ میں تنازعہ پیدا کر کے دو برادریوں کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ساتھ ہی پولیس کمشنر نے کہا کہ کراڑ پورہ علاقے میں فساد بر پا کرنے والے حملہ آور سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئے ہیں اور ان کی تلاش کے لئے پولیس کی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Aurangabad Situation Under Control اورنگ آباد اشتعال انگیز ماحول کے بعد حالات قابو میں

شہر کے سیاسی رینماوں کا کہنا ہے کہ منشیات کے عادی افراد نے اس واردات کو انجام دیا ہے۔انہوں نے ماحول بگاڑنے کی کوشش کی ہے۔سیاسی رہنماوں کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.