ETV Bharat / state

بابری مسجد کی 31 ویں شہادت کے موقع پر اورنگ آباد میں پروگرام - برسی کے موقع پر اورنگ آباد میں پروگرام

اورنگ آباد کی کل جماعتی وفاق مسلم نمائندہ کونسل کی جانب سے اس سال بھی بابری مسجد کی برسی کے موقع پر ایک پروگرام مولانا آزاد ریسرچ سینٹر میں منعقد کیا گیا، جس کا عنوان مسجد اقصی سے بابری مسجد تک رکھا گیا، ساتھ ہی جماعت کی جانب سے امت کے نو نہالوں کے لیے ڈرائنگ مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا۔ Muslim Numainda Council

بابری مسجد کی 31 ویں شہادت کے موقع پر اورنگ آباد میں پروگرام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 30, 2023, 3:53 PM IST

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں واقع مولانا آزاد ریسرچ سینٹر میں مسلم نمائندہ کونسل کی جانب سے بابری مسجد کی شہادت پر احتجاج کیا۔اس موقع پر مسجد اقصی سے لے کر مسجد بابری تک پروگرام کا چار دسمبر کو انعقاد کیا جائے گا۔

امسال بھی بابری مسجد کی شہادت کی یاد میں منعقد کیے جانے والے جلسے سے قبل نونہالان امت کے لیے ایک ڈرائنگ مقابلہ بعنوان بابری مسجد کی عکاسی حقیقت کے آئینے میں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ مقابلہ بتاریخ تین دسمبر بروز اتوار صبح گیارہ بجے تا دو بجے تک بمقام اشفاق احمد ہال، اقراء اردو پرائمری اسکول، ایس ٹی کالونی ، کٹ کٹ گیٹ ، اورنگ آباد میں منعقد ہوگا ۔اس کا رپورٹنگ ٹائم صبح دس بجے ہوگا۔ جس میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کرانا ضروری ہے۔ رجسٹریشن فری ہے اور رجسٹریشن گوگل فارم کے ذریعے کرنا ہے۔

رجسٹریشن کی آخری تاریخ ایک دسمبر ہے۔ اس مقابلے میں انتظامیہ کا جانب سے صرف ڈرائنگ شیٹ دی جائے گی۔ دیگر مصنوعات جیسے پینسل ، ربر، کلر، برش وغیرہ طلبہ وہ طالبات کو اپنے ساتھ لانے ہوں گے۔ مزید تفصیلات کے لیے شیخ محمد منتجب الدین صاحب سے رابطہ کریں۔ اس مقابلے میں انعام اول تین ہزار روپئے (نقد)، انعام دوم دو ہزار روپے ( نقد ) اور انعام سوم ایک ہزار روپئے ( نقد ) دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا آزاد کارپوریشن کی قرض کی مالیت میں اضافہ

صدر و مدارس اور عوام الناس سے گزارش ہے کہ جماعت ہفتم تا دہم کے طلباء کو اس مقابلے میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائیں۔ اس مقابلے کے سبھی شرکا کو سند دی جائے گی۔فاتحین کو اجلاس بابری مسجد مسجد اقصی سے بابری مسجد تک جو کہ بتاریخ چار رڈسمبر کو رات سات بجے ہونگا اُسّے مولانا آزاد ریسرچ سینٹر میں منعقد پروگرام میں انعامات دیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.