ETV Bharat / state

Hindu Muslim Unity in Jalgaon جلگاؤں کے مسلمانوں کا عید الاضحیٰ کے پہلے دن قربانی نہ کرنے کا فیصلہ - Sacrifice Animal

ریاست مہاراشٹر کے جلگاوں کے مسلمانوں نے بھی ہندوں کے تہوار آشاڈھی کی وجہ سے عیدالضحی کے موقعے پر قربانی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلمانوں کے اس فیصلے کا ہم وطنوں نے خیرمقدم کیا ہے۔

آشاڈھی ایکادشی کی وجہ سے جلگاؤں کے مسلمانوں نے پہلے دن قربانی نہ کرنے کا فیصلہ کیا

author img

By

Published : Jun 24, 2023, 11:22 AM IST

Updated : Jun 24, 2023, 11:37 AM IST

آشاڈھی ایکادشی کی وجہ سے جلگاؤں کے مسلمانوں نے پہلے دن قربانی نہ کرنے کا فیصلہ کیا

جلگاؤں: ہندوؤں کے مقدس تیوہار آشاڈھی ایکادشی میں ابھی چند دن باقی ہیں۔ ہر کوئی وٹھل اور آشاڈھی کا انتظار کر رہا ہے۔ لیکن اس برس کی آشاڈھی ایکادشی ہمیشہ سے الگ ہونے جا رہی ہے کیونکہ مسلمانوں کے مقدس تیوہار عید الاضحیٰ آشاڈھی ایکادشی کے دن سے شروع ہو رہا ہے۔ ایسے میں یہ دونوں تہوار ایک ہی دن منائے جائیں گے۔ تاہم اس موقع پر جلگاؤں ضلع میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے بجائے ہندو مسلم اتحاد کی جھلک دیکھنے کو مل رہی ہے۔ آشاڈھی ایکادشی پر مسلمان بھائیوں کی جانب سے قربانی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا ہر طرف سے خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔

دراصل مہاراشٹر میں گذشتہ چند دنوں میں معمولی وجوہات کی بنا پر فرقہ وارانہ فسادات رونما ہوئے ہیں۔ اس سے ریاست میں امن و امان پر سوالیہ نشان کھڑا ہوگیا ہے۔ اس کے پس منظر میں جلگاؤں ضلع کے املنیر علاقے کے مسلم بھائیوں نے اتحاد کا پیغام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چونکہ آشاڈھی ایکادشی اور عید الاضحی کا تہوار ایک ہی دن پڑ رہا ہے۔ اس لیے املنير کے مسلمانوں نے اس دن قربانی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کو مہاراشٹر میں ہندو مسلم اتحاد کے لیے ایک پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ جلگاؤں ضلع کو حساس شہر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس مقام پر کوئی بھی چھوٹا واقعہ بڑے کشیدگی میں بدل جاتا ہے۔ اس وجہ سے پولیس کی جانب سے ہر ممکن احتیاط برتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Hindu Muslim Unity پنڈھر پور گاؤں کے لوگ عید کے روز قربانی سے کریں گے اجتناب

جلگاؤں ضلع میں پولیس کی جانب سے امن کمیٹی کی میٹنگ بلائی گئی تھی۔ اس موقع پر ہر فرقے اور طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے۔ اس سال آشاڈھی ایکادشی اور بقرہ عید ایک ہی دن ہے۔ اس پس منظر میں سماجی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اور امن امان کا راستہ تلاش کرنے کے لیے یہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس میٹنگ میں مسلمانوں نے اس سال بقرعید کے پہلے دن قربانی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

Last Updated : Jun 24, 2023, 11:37 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.