ETV Bharat / state

Municipal Administrator اورنگ آباد مونسپل کے ایڈمنسٹریٹرنے کراڑ پورہ کا دورہ کیا - کراڑ پورہ وارڈ نمبر 42 کے باشندے گزشتہ طویل

اورنگ آباد مونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر جی شریکانت نے مسلم اکثڑیتی علاقہ کراڑ پورہ کا دورہ کیا اور مقامی باشندوں سے ملاقات کی۔ایڈمنسٹڑیٹرنے صاف صفائی اور نکاسی نظام کو لے کر مقامی باشندوں سے بات چیت کی ۔

مسلم اکثریتی علاقے کراڑ پورہ لوگوں کے ساتھ ملاقات کی

author img

By

Published : Jun 9, 2023, 5:15 PM IST

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے کراڑ پورہ وارڈ نمبر 42 کے باشندے گزشتہ طویل عرصہ سے کئی مسائل سے پریشان ہیں۔ اس ضمن میں ایڈمنسٹریٹر جی شریکانت کو بلایا گیا تھا۔مقامی کی جانب سے بلانے پر ایڈمنسٹریٹر شریکانت نے کرار پورہ وارڈ کا معائنہ کیا اور در پیش پانی ، ڈرنیچ اور راستوں کے علاوہ دیگر ایک ایک مسئلہ کے متعلق تفصیلات جانے کی کوشش کی۔

پوری طرح تصدیق کرنے کے بعد ایڈ منسٹریٹر جی شریکانت نے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ وارڈ کے تمام مسائل کو فوری طور پر حل کریں۔ واضح رہے کہ انتظامیہ اور متعلقہ افسران کی توجہ کروانے کے باوجود کوئی اقدام نہ کئے جانے کے باعث وارڈ کے سوشل ورکر و سابق کارپوریٹر حاجی الحق نے میونسپل ایڈمنسٹریٹر جی شریکانت سے ملاقات کر کے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Banners for Muslim Girls مسلم دوشیزاؤں کی فلاح و بہبود کے لیے نصیحت آمیز بینر آویزاں

انہوں نے وارڈ کا معائنہ کرنے کی گزارش بھی کی تھی اس مسئلہ کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر شریکانت نے کراڑ پورہ وارڈ کا معائنہ کیا۔ حاجی اسحاق نے انھیں ہر جگہ لے جا کر متعدد مسائل کو سامنے لانے کی کوشش کی ۔ انہوں نے ایڈمنسٹریٹر جی شریکانت کو بتایا کہ لگ بھگ تین سال سے میونسپل کارپوریشن میں عوامی نمائندے نہ ہونے کے سبب افسران بلدی مسائل پر توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر جی شریکانت نے مقامی باشندوں سے بات چیت کرنے کے بعد ان کے مسائل جلد سے جلد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوںنے کہاکہ لوگوں کو پریشانیوں سے جلد نجات مل جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.