ممبئی: ممبرا کے لوگوں کو زمین خالی کرنے کے لیے دی گئی نوٹس سے متعلق نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے ممبرا کلوا حلقہ کے رکن اسمبلی و سابق ریاستی وزیر جتیندر اوہاڑ سے تفصیلی گفتگو کی۔ Talks With Jitendra Awhad
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے جتیندر اوہاڈ نے کہا کہ ریلوے نے صرف ممبرا ہی نہیں بلکہ ممبئی میں بھی کئی جگہوں کو اپنی ملکیت بتاتے ہوئے نوٹس جاری کیا ہے لیکن ممبرا میں جس طرح سے ریلوے نے نوٹس جاری کیا ہے وہ بے حد چونکا دینے والا ہے جس کو لیکر عوام کافی پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ بس اپنے دستاویزات اور ثبوت ریلوے کے مطالبے پر انھیں سونپ دیں۔ اگر اس کے بعد بھی ریلوے مطمئن نہیں ہوتا ہے تو ہم ریلوے کے خلاف ہر طرح کی لڑائی لڑنے کی تیاری کریں گے۔ ownership problem of mumbaras people
جتیندر اوہاڑ نے کہا کہ یہ نوٹس صرف مکینوں کو پریشان کرنے کے لیے بھیجی گئی ہے لیکن عوام کسی بھی طرح سے غیر قانونی نہیں ہیں کیونکہ یہاں جو رہ رہے ہیں، ریلوے ان سے ثبوت مانگنے کے بجائے خود ثبوت دکھائے اور یہ بتانے کی زحمت کرے کہ ان کی ممبئی اور ممبئی سے متصل علاقوں میں کتنی ملکیت ہے۔ یہ صرف اور صرف عوام کو پریشان کرنے کا ایک حربہ ہے جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ MLA Jitendra Awhad On Railway Department
یہ بھی پڑھیں: Bhima Koregaon case ورورا راؤ پر بغیر اجازت ممبئی سے باہر جانے پر پابندی