شہر کے طلبأ کی نمایاں کامیابی کے پیچھے ایک جانب جہاں انکی اپنی جدوجہد کار فرما ہے تو وہیں دوسری جانب شہر میں جمعیۃ علما، ایس آئی او، تنظیم والدین جیسی ان سماجی و ملی تنظیموں کی کوشش بھی کارفرما ہے جو شہر کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے انتھک کوششیں کرتے رہتے ہیں۔
اس طرح جمیعتہ علما ہند مہاراشٹر کی جانب سے شہر کے ان غریب بچوں کو منتخب کرتی ہے جو محض فیس نہ بھر پانے کی سبب اسکول چھوڑنے کا ارداہ کرچکے ہوتے ہیں۔
جمعیت ایسے بچوں کی سال بھر کی فیس بھر کر ان بچوں کی تعلیم کو مستقل جاری رکھنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔
امسال بھی جمعیۃ علما کی جانب سے بلا تفریق مسلک و مذہب ضرورت مند طلبأ و طالبات میں تعلیمی وطائف تقسیم کیے گئے اس تقریب میں علمائے کرام ، سیاسی و سماجی کارکنان، پولیس افسران، صحافی و داشواران نے شرکت کر جمیعت کی اس کارکردگی کی تعریف کی۔