کابینی وزیر و این سی پی رہنما جتیندر اوہاڑ نے ممبرا کے راشن کے دوکانداروں سے ایک ہنگامی میٹنگ کر اعلان کیا کہ دو یا تین اپریل سے سبھی راشن کارڈ ہولڈرز کو بھر پور اناج فراہم ہوگا۔
کورونا وائرس کے پیش نظر جاری مسائل اور شہریوں کی تکالیف کو دیکھتے ہوئے اب ہر کسی کو راشن کارڈ پر سستا اناج دیے جانے کا اعلان ریاست کے ہاؤسنگ وزیر جیتیندر اوہاڑ نے کیا، اس تعلق سے انھوں نے یہاں پولیس اسٹیشن میں تمام راشن دوکانوں کی ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی تھی۔
کورونا وائرس کے بعد شہر و ملک میں جاری کرفیو کے سبب دوکانوں تک راشن بھی ٹھیک سے نہیں پہنچ پا رہا ہے ایسے میں حکومت نے اب ہر راشن کارڈ ہولڈرز تک اناج پہچانے کی ترکیب نکالی ہے۔
اوہاڑ نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی و مرکزی نے حکومت نے ایسی حالت میں عوام تک راشن پہنچانے کا تہیہ کی ہے اور یہ راشن سبھی کو راشن کارڈ کے مطابق دیا جائے گا جس کے پاس بھی راشن کارڈ ہو گا اور جس بھی درجے کا ہوگا سبھی کو راشن ملے گا۔ ممبرا میں 52 ہزار راشن کارڈ ہولڈرز ہیں ان کے کارڈ پر جس دوکان کا نام ہوگا اسی دوکان سے اناج ملے گا ۔
کابینی وزیر جتیندر اوہاڑ نے کہا کہ ملک کی فوڈ کارپوریشن آف ایڈیا(ایف سی آئی) کے پاس گلہ کی کمی نہیں ہے ہمارے یہاں گذشتہ برس بارش کافی ہونے سے گلہ بھر پور ہے اس لیے حکومت لوگوں تک اناج پہنچانے میں کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرے گی۔
اوہاڑ نے کہا ریاستی حکومت کی یہ کوشش ہے کہ راشن دوکانوں تک جلد از جلد گلہ پہنچ جائے اور عوام میں تقسیم ہوجائے تاکہ شہریوں کے مسائل حل ہوجائے۔