ETV Bharat / state

ممبئی: بارش کے موسم میں ضلع تھانہ کا شہر ممبرا نیا سیاحتی مقام - تھانے ضلع کا ممبرا علاقہ

ممبئی سے متصل تھانے ضلع کا ممبرا علاقہ جو ان دِنوں عوام کے لیے سیر و تفریح کا مرکز بنا ہوا ہے۔

ممبئی: بارش کے موسم میں ممبرا نیا سیاحی مقام

author img

By

Published : Jul 20, 2021, 9:02 AM IST

Updated : Jul 20, 2021, 2:36 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کا ممبرا علاقہ ان دنوں عوام کی سیر و تفریح کا مرکز بنا ہوا ہے۔ یہاں اونچے اونچے پہاڑ دیکھ کر آپ کو ایسا ضرور لگے گا جیسے یہاں کوئی کوہستانی علاقہ ہے۔

ممبئی: بارش کے موسم میں ممبرا نیا سیاحی مقام

آپ کو بتادیں کہ ممبئی سے متصل تھانے ضلع کا ممبرا علاقہ جو ان دِنوں عوام کے لیے سیر و تفریح کا مرکز بنا ہوا ہے۔ لوگ لوناوالا اور کھنڈالہ نہ جاکر یہیں بارش کے موسم کا لطف اٹھارہے ہیں۔

ممبرا چونکہ ممبئی سے متصل علاقہ ہے ممبئی کی بڑھتی آبادی اور مہنگائی کے سبب ممبرا کو لوگوں نے اپنا آشیانہ بنالیا ہے حالانکہ کورونا قوانین نافذ کیے گئے ہیں، اس لئے مقامی اور ممبئی میں مقیم لوگ سیر و تفریح کی غرض سے یہاں آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویری ناگ باغ سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز

موجودہ وقت میں ممبرا کی کل آبادی 16 لاکھ سے بھی زائد ہے جب کہ 2013 کے سرکاری ریکارڈ کے مطابق فقط چار لاکھ باشندگان کا ہی اندراج ہے۔

یہ علاقہ مسلم اکثریتی ہے اس لیے ترقیاتی اور دوسری بنیادی ضرورتوں سے کوسوں دور ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ ایسے علاقوں کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں تو سیاح بڑی تعداد میں راغب ہوں گے اور یہ حکومت اور ریاست کی ترقی کا سبب بن سکتا ہے۔

حکومت اگر اس علاقے کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی ٹھوس قدم اٹھائے تو یقیناً یہ علاقہ بھی مہاراشٹر کے تفریحی مقامات کی فہرست میں درج ہوسکتا ہے۔

Last Updated : Jul 20, 2021, 2:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.