ETV Bharat / state

ساکی ناکہ جنسی زیادتی کیس: ممبئی پولیس کمشنر کی پریس کانفرنس - ممبئی پولیس کمشنر ہیمنت نگرالے

ممبئی کے ساکی ناکہ علاقے میں جنسی زیادتی اور قتل کیس کے بعد ممبئی پولیس کمشنر نے ریاست کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی۔ اس دوران ممبئی پولیس کے اعلیٰ افسران اور خواتین کمیشن کی سربراہ چندر مکھی بھی موجود تھیں۔

ممبئی پولیس کمشنر ہیمنت نگرالے
ممبئی پولیس کمشنر ہیمنت نگرالے
author img

By

Published : Sep 13, 2021, 6:23 PM IST

ساکی ناکہ میں خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کے معاملے میں ادھو ٹھاکرے نے اعلیٰ سطحی جانچ کا حکم صادر کیا تھا جس کے بعد ممبئی پولیس نے قلیل وقت میں جانچ مکمل کرکے چارج شیٹ داخل کرنے کے بارے میں سوچا ہے۔

ممبئی پولیس کمشنر ہیمنت نگرالے

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے متاثرہ کے اہل خانہ کو مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ وہیں جلد ہی وزیر اعلیٰ اس معاملے کے تعلق سے عوام سے آن لائن خطاب کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ممبئی پولیس کمشنر ہیمنت نگرالے نے بتایا کہ 'ملزم نے اپنا جرم قبول کیا ہے۔ ہم نے ڈیجیٹل طریقے سارے شواہد اکٹھا کیے ہیں جو ہمیں ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے میں مدد کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ 'پولیس نے اس معاملے میں بلا کسی تاخیر کے ملزم کو گرفتار کیا ہے اور تفتیش میں کئی اہم جانکاریاں ملنے کے بعد پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

تفتیش میں پتا چلا کہ ملزم اور متاثرہ دونوں ایک دوسرے کو جانتے تھے اور ان کے درمیان پیسوں کا لین دین بھی ہوتا تھا۔ اسی تعلق سے متاثرہ ملزم سے پیسوں کا مطالبہ کر رہی تھی جس کے بعد ملزم نے یہ قدم اٹھایا۔

ممبئی پولیس نے اٹروسٹی ایکٹ کی دفعات کے تحت بھی معاملہ درج کیا ہے۔ پولیس نے جائے واردات پر استعمال کیا گیا ہتھیار بھی برآمد کیا۔ ابتدائی جانچ میں حادثاتی موت ظاہر ہوئی ہے بقیہ جانکاری پوسٹ مارٹم کی تفتیشی رپورٹ کے بعد ہی پتہ چلے گی۔

ہیمنت نگرالے نے یہ بھی واضح کیا کہ جانچ 15 دنوں میں مکمل کرکے ایک مہینے کے اندر چارج شیٹ داخل کی جائے گی اور معاملہ فاسٹ ٹریک کورٹ میں چلایا جائے گا تاکہ ملزم کو جلد سے جلد سزا مل سکے۔

واضح رہے کہ ممبئی میں سنہ 2016 میں خواتین سے متعلق 5177 معاملات درج ہوئے تھے۔ اس میں 72 فیصد معاملے حل کر لیے گئے۔ سنہ 2017 میں 5427 معاملے درج ہوئے اور 80 فیصد معاملات حل کئے گئے۔ سنہ 2018 میں 5978 معاملے درج ہوئے اور 81 فیصد معاملے حل کئے گئے۔ سنہ 2019 میں 6438 معاملے درج ہوئے اور ان میں سے 83 فیصد حل ہوئے۔ سنہ 2020 میں 4549 معاملے درج کئے گئے جب کہ اگست 2021 تک ممبئی پولیس نے 3515 معاملات درج کئے گئے ہیں اور ان میں سے 74 فیصد معاملات حل کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.