سینٹرل ریلوے (سی آر) اور ویسٹرن ریلوے (ڈبلیو آر ) کی لوکل ٹرین روزانہ 80 لاکھ مسافروں کو اپنی تک منزل پہنچاتی ہے۔جو ملک میں ٹرینوں کے ذریعہ روزانہ سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد کا تقریبا نصف حصہ ہے۔
ممبئی میں سب سے زیادہ مصروف ترین اوقات کے دوران تقریبا 5 ہزار سے زائد لوگ لوکل ٹرین کے ذریعہ اپنا سفر مکمل کرتے ہیں۔
سینٹرل ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن افسر شیوا جی سوتر نے کہا کہ اسٹیشن ماسٹر کو کورونا وائرس کی علامت کی شناخت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔وہ مسافروں میں کورونا وائرس کے علامات کی شناخت کریں اور انہیں قریبی اسپتال میں داخل کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے اسٹیشن میں موجود ایمرجنسی میڈکل کمروں میں وائرس سے متعلق جانکاری دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسافر بھی مشتبہ مریضوں کی اطلاع دینے کے لیے اسٹیشن ماسٹر اور ریلوے اسٹیشن کے ہیلپ لائن نمبر سے رابطہ کرسکتے ہیں اور اسی خصوصی مقصد کے لیے علیحدہ ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا ہے۔
وہیں ویسٹرن ریلوے نے ممبئی سینٹرل میں واقع جگ جیون اسپتال میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے لیے 30 بستروں کا ایک وارڈ قائم کیا گیا ہے۔وہیں سی آر نے بائیکلا اور کلیاں میں واقع اسپتال میں علیحدہ وارڈ قائم کئے ہیں۔
نیشنل ریلوے یوسرس کے مشاورتی کمیٹی کے ممبر سبھاش گپتا نے کہا کہ ممبئی کے مصروف ترین اوقات میں مضافاتی علاقوں سے آرہے لوگوں کی سفری سہولیات پر غور کرنا ضروری ہے ، ورنہ یہ بیماری وسیع پیمانے پر پھیل سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ طویل مسافت کی ٹرین سے ممبئی پہنچنے والے مسافروں کی جانچ ہونی چاہئے۔
لیکن ریلوے کے عہدیداروں کے مطابق مسافروں کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے مسافروں کی اسکریننگ عملی طور پر ناممکن ہے۔