ETV Bharat / state

Mumbai Port Trust ممبئی پورٹ ٹرسٹ کی جانب سے کرایہ میں اضافہ، کاروباری پریشان

ممبئی دارو خانہ علاقے میں موجود تاجر اپنی چھوٹی موٹی تجارت سے روزی روٹی حاصل کرتے ہیں۔ علاقہ میں لوہے اور اسٹیل کے کاروباریوں کی اچھی خاصی تعداد ہے۔ یہیں سے ملک کے دوسرے حصوں میں لوہے اور اسٹیل کے مٹیریل سپلائی کیے جاتے ہیں۔Darukhana Iron Steel Businessman Upset over Rent Hike

کاروباری پریشان
کاروباری پریشان
author img

By

Published : Sep 24, 2022, 9:13 PM IST

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں لوہے اور اسٹیل کے سب سے بڑی بازاروں میں شمار کئے جانے والا بازار دارو خانہ پر ان دنوں مصیبت کے بادل منڈلا رہے ہیں ،کیونکہ اس بازار کے کاروباریوں پر ممبئی پورٹ ٹرسٹ نے کرایہ کی رقم میں کئ گنا اضافہ کر دیا گیاہے۔Darukhana Iron Steel Businessman Upset over Rent Hike

کاروباری پریشان

واضح رہے کہ ممبئی بندرگاہ سے قریب ساحلی علاقے میں آباد اس بازار کا وجود اس دور سے ہے جب سمندری جہازوں سے لوہے یہاں لائے جاتے تھے، انگریزوں نے کاروباریوں کی سہولت کو دیکھتے ہوئے یہاں یعنی بندرگاہ کے قریب ہی اس بازار کی اجازت دی تھی۔

ممبئی کے دارو خانہ علاقے کے کاروباری ممبئی پورٹ ٹرسٹ کے ذریعے کرائے میں اضافے کو لیکر پریشان ہیں،اور اپنی پریشاینوں کے حل کے لئے انہوں نے مظاہرہ کیا، کاروباریوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ تنظیم کے ذریعہ کرایے میں اضافہ کیا گیاہے، ہم اس بات کو لیکر فکرمند ہیں ہم مذکورہ ٹرسٹ کے مخالف نہیں ہیں، لیکن جو رویہ اختیار کیا ہے وہ کاروباریوں کے لئے نقصان دہ ہے۔۔۔

بی پی ٹی نے کاروباریوں کو نوٹس جاری کیا ہے،اس نوٹس میں ہزار گنا زیادہ کرایہ وصولے جانے کی بات کہی گئی ہے،کاروباری کرایہ دینے کو تیار ہیں لیکن زیادہ کرایہ ہونے کے سبب کاروباری پریشان حال ہیں۔

ممبئی دارو خانہ علاقے میں موجود تاجر اپنی چھوٹی موٹی تجارت سے روزی روٹی حاصل کرتے ہیں، علاقہ میں لوہے اور اسٹیل کے کاروباریوں کی اچھی خاصی تعداد ہے، یہیں سے ملک کے دوسرے حصوں میں لوہے اور اسٹیل کے مٹیریل سپلائی کئے جاتے ہیں۔

کارورباری گاہے بگاہے اس سلسلے میں میٹنگ کرتے رہتے ہیں تاکہ اس کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نکالا جا سکے، کاروباریوں نے اس سلسلہ میں بی پی ٹی سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن بی پی ٹی کے عہدیداروں اس سلسلے میں کسی بھی طرح کا تعاون کرنے سے انکار کر دیا۔

مزید پڑھیں:Iron Steel Businessman Upset Over Rent Hike: کرائے میں بے تحاشہ اضافہ سے اسٹیل بازار داروخانہ کے کاروباری پریشان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.