ڈی سی پی ممبئی پولیس نے بتایا کہ جے ڈی یو کے سابق رہنما عمر خالد کے خلاف ہوٹاما چوک سے گیٹ وے آف انڈیا تک احتجاج کرنے اور گیٹ وے آف انڈیا میں غیر قانونی طور پر جمع ہونے کے الزام میں دو ایف آئی آر درج کی ہیں۔
گذشتہ روز گیٹ وے آف انڈیا کے مظاہرے میں بالی وڈ برادری کے متعدد فنکار بھی شامل ہوئے تھے۔
جے این یو تشدد کی خبریں موصول ہوتے ہی اتوار اور پیر کی درمیانی شب میں طلبا اور کارکنان جمع ہوئے تھے ۔
'ہم جے این یو کے ساتھ ہیں'، 'طلبا پر حملہ بند کرو' جیسے پلیے کارڈس گیٹ وے آف انڈیا پر دیکھے گئے۔
مظاہرین نے جے این یو میں ہوئے تشدد کی سخت مذمت کی تھی اور انتظامیہ سے ملزموں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا تھا۔