ETV Bharat / state

مہاراشٹر کابینہ میں توسیع، آدتیہ ٹھاکرے حلف لیں گے

author img

By

Published : Dec 30, 2019, 12:40 PM IST

مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کے فرزند آدتیہ ٹھاکرے، سابق وزیراعلی اشوک چوہان سمیت 36 رہنما وزیر کے طور پر حلف لیں گے۔

مہاراشٹر کابینہ میں توسیع، آدتیہ ٹھاکرے حلف لیں گے
مہاراشٹر کابینہ میں توسیع، آدتیہ ٹھاکرے حلف لیں گے

ذرائع کے مطابق ورلی کے رکن اسمبلی آدتیہ ٹھاکرے، ٹھاکرے خاندان کے پہلے فرد ہیں جنہوں نے الیکشن لڑا اور اب وہ ریاستی کابینہ میں بطور وزیر حلف بھی لیں گے۔

آدتیہ ٹھاکرے کا شمار ریاست کے سب سے کم عمر وزراء میں ہوگا۔

مہا وکاس اگھاڑی کے ذرائع کے مطابق ، کانگریس کے رہنما وجے وڈیٹیوار، کے سی پڈوی، امت دیشمکھ، سنیل کیدار اور یشومتی ٹھاکر وزرا کی حیثیت سے حلف لیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ رکن اسمبلی ورشا گائیکواڑ، اسلم شیخ ، ستیج پاٹل اور وشوجیت کدم بھی کانگریس کوٹے سے وزرا کی حیثیت سے حلف لیں گے۔

این سی پی رہنما اجیت پوار، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی طرف سے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لے سکتے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.