مقامی رکن اسمبلی امین پٹیل نے کہا کہ 'بی ایم سی کی جو رپورٹ آئی ہے وہ بے حد اچھی رپورٹ ہے کیونکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اس علاقے میں کوئی بھی شخص کورونا مثبت نہیں پایا گیا۔'
امین پٹیل کا کہنا ہے کہ 'ہم اس علاقے میں سوشل ڈسٹنسنگ کے قوانین پر پوری طرح سے عمل کر رہے ہیں اور یہی نہیں علاقے کے لوگوں کو کورونا سے بیدار بھی کر رہے ہیں جس کے بعد کماٹی پورہ کا وہ حصہ جہاں سیکس ورکرز مقیم ہیں یہاں اب کورونا کا بالکل بھی خطرہ نہیں ہے لیکن اس کا یہ بالکل بھی مطلب نہیں کہ ہم سوشل ڈسٹنسنگ قوانین کو بالائے طاق رکھیں۔'
امین پٹیل نے کہا کہ ان کے حلقے میں گنجان اور پوش آبادی والے علاقے شامل ہیں جہاں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اب ہم اسی طرز پر جس طرز پر کماٹی پورا میں کورونا سے متعلق بیداری اور احتیاط برتی گئی ہے اسے ہر جگہ لاگو کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ممبئی سے کورونا کا خاتمہ ہو۔