یعقوب میمن کو ممبئی میں ہونے والے بم دھماکے کے معاملے میں ناگپور کی جیل میں پھانسی دی گئی تھی جبکہ ان کی تدفین ممبئی کے مرین لائن کے بڑا قبرستان میں ہوئی تھی۔
بڑا قبرستان میں ہزاروں اوٹے موجود ہیں جو ایک خاندان کے لیے مختص ہوتا ہے لیکن ان دنوں اوٹوں کی غیر قانونی طریقے سے خریدو فروخت کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بعد یہاں کے ٹرسٹیان نے مقامی پولیس تھانے ایل ٹی مارگ میں پرویز اسماعیل سرکارے جو کہ یہاں کے ٹرسٹی تھے کے خلاف دھوکہ دہی اور دستاویزوں میں ہیر پھیر کرنے کا معاملہ درج کرایا۔
ٹرسٹیان نے الزام عائد کیا ہے کہ پرویز اسماعیل سرکارے نے یعقوب میمن سمیت کئی لوگوں کے اوٹے فروخت کر دئیے ہیں۔
اس معاملے میں بتایا جا رہا ہے کہ ممبئی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے، حالانکہ اس بابت مارچ کے مہینے میں ہی مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے تفتیش کافی آہستہ ہورہی تھی لیکن پولیس نے اسے سنجیدگی سے لینے اور خاطیوں کو گرفتار کرنے کی بات کہی ہے۔